سیاست

12 اکتوبرکو جنرل مشرف نے طاقت کے نشے میں جمہوریت پر شبخون مارا تھا، مقررین

pic

گلگت(پ ر) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے صدر حاجی عابد علی بیگ ،جنرل سیکریٹری ریاض احمد ،سینئر نائب صدر فدا حسین ،سٹی صدر نمبردار جاوید انور ،جنرل سیکریٹری یاسر آفند ی ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات فاروق میر ،شمس میر ،صوبائی صدر ایم ایس ایف رضوان راٹھور ،محمد اشفاق ،کمال حسین ،جاوید ،اسلم خان ،برہان الدین ،عطاء الرحمن ،نوید اکبر ،امجد حسین ،برہان امان ،تنویر احمد ،جبران خان ،طاہر قریشی ،اسامہ قریشی ،عمران میر ،محمد طلحہ سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 12اکتوبر ملک کی سب سے بڑی جمہوری طاقت اور عوام کی منتخب کردہ پارلیمان پر پرویز مشرف جیسے آمر نے طاقت کے نشے میں شب خون مارا اور جمہوریت کی بساط لپیٹ دی حقیقت میں جمہوری نظام اور نواز شریف کی جمہوری حکومت پر ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا خون مارنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارنا تھا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی آمریت سے پاکستان کو9سال تک دہشتگردی انتہاپسندی اور لاقانونیت کے اندھیروں میں دھکیل دیا 2013کے انتخابات میں پاکستان کے غیور عوام نے ایک بار پھر جمہوری روایات کو دوام بخشا اور نوازشریف کو اپنا قائد منتخب کیا آج ملک وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی یافتہ وژن اوار خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم جمہوری روایات اور رویوں کے ساتھ دیں اور کسی بھی قسم کی آمریت کا راستہ روکٰں مقررین نے مزید کہا ڈکٹیٹر پرویز مشرف اگر نواز شریف کی جمہوریت حکومت پر شب خون نہ مارتے تو آج پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن چکا ہوتا اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کی گئی ۔

پارلیمانی سیکریٹری برائے قانون جی بی اسمبلی اورنگزیب ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن فاروق میر نے مسلم لیگ ن سب ڈویژن جگلوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ورکروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے پارٹی ورکروں کو تمام معاملات میں ان کا جائز مقام دیا جائے گا پارٹی ورکروں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے تمام وزراء کے دروازے کھلے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کے عوام نے میرٹ تعمیر و ترقی اور پرامن گلگت بلتستان کے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے اپنا ووٹ دیا ہے مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے رات دن کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ چکر کوٹ پاور ہاوس کی تعمیر سے جگلوٹ میں آنے والے 10سالوں کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور نئے پاور ہاوسز بنانے کیلئے فیزبلٹی کا آغاز جلد کردیا جائے گا ہاسٹیل کی اپ گریڈیشن ، سکولوں کو کالجز کا درجہ اور واٹر سپلائی کے سکیموں کے مکمل ہونے پر روز گار کے نئے مواقع سمیت اہلیان جگلوٹ کی معیار زندگی میں مثبت اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ جلد ہی مشاورتی کمیٹیز کا اجلاس بلاکر جگلوٹ سب ڈویژن میں نئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سابقہ 5سال جگلوٹ ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنارہا جگلوٹ میں تمام زیر التواء سکیموں میں محکمانہ غفلت اور فنڈز ہڑپ کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن جگلوٹ کی سابقہ ناانصافیوں کا مکمل ازالہ کرے گی انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو من پسند لوگوں میں تقسیم کیا گیا جلد نئے سروے کے ذریعے حقدار کو حق دیا جائے گا اجلاس میں پارٹی ورکروں کے مطالبے پر جگلوٹ میں پارٹی کا دفتر کے قیام کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے پارٹی رہنماوں اور ورکروں سے مطالبے پر سب ڈویژن جگلوٹ میں ترقیاتی سکیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ آئندہ 5سالوں میں سب ڈویژن جگلوٹ کے تمام بڑے مسائل کو ترجیحاً حل کیا جائے گا اور سب ڈویژن جگلوٹ کو ماڈل سب ڈویژن بنایا جائے گا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن جگلوٹ ڈاکٹر افتخار احمد، صدر محمد یار، حکم جان نائب صدر، محمد طاہر جنرل سیکریٹری، عمران میر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، محمد طلحہ ، حاجی صفت، مرجان، غلام نصیر، چوہدری نصیب، حاجی علی جان، ضیاء الرحمن، امتیاز احمد سمیت سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button