گلگت بلتستان
چلاس میں شعیہ، سنی، اسمعیلی اور نور بخشی بھائی بھائی کے فلک شگاف نعرے، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا استقبال
چلاس(ایس ایچ غوری) گندم سبسڈی اور دیگر مطالبات کے حل کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی نے امن کا بیڑا اٹھا لیا۔ عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان ڈویژن کا نمائندہ وفد امن کو فروغ دینے اور جذبہ خیر سگالی کیلئے چلاس پہنچ گیا۔عوامی ایکشن کمیٹی دیامر سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا والہانہ استقبال،شیعہ ،سنی،اسماعیلی،نور بخشی بھائی بھائی کے فلک شگاف نعرے، پھولوں کے ہار ڈالے گئے او ر گینی سے ریلی کی شکل میں چلاس لایا گیا۔مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکراتی ٹیم کے رکن وممبر قانون ساز اسمبلی مرزا حسین نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو طویل عرصے کے بعد اپنے حقوق کیلئے متحد ہوئے ہیں ،عوامی ایکشن کمیٹی نے عوام کو متحد کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا۔وزیر اعظم پاکستان نواز شریف اور وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے گلگت بلتستان کے عوام کے مطالبات حل کیئے جس پر ہم ان کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تین مہینے تک عوام کو سڑکوں پر رکھا اگر صوبائی حکومت چاہتی تو گندم ایشو کا مسلہء خود بھی حل کرسکتی تھی لیکن ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے عوام مجبورا سراپا احتجاج بنے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے ہم سب نے کردار ادا کرنا ہے۔اس خطے کے عوام کو ہمیشہ ایک سازش کے تحت لڑایا گیا اب گلگت بلتستان کے عوام نے تہیہ کر لیا ہے کہ وہ سازشوں کا شکا ر ہوئے بغیر امن کیلئے ہر قسم کی قربانی دینگے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے امیر و عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماء عبدالسمیع نے کہا کہ اب لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی نہیں چل سکتی گلگت بلتستان کے عوام عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت میں ایک لڑی میں پرو چکے ہیں آج کا دن گلگت بلتستان کے عوام کو مبارکباد کا دن ہے جنہوں نے اپنے تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی میں کوئی اینٹی پاکستانی نہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا شیخ ناصر زمانی نے کہا کہ عوام گلگت بلتستان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہر قسم کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اپنے حقوق کے حصول کے لئے یک زبان ہوئے انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی بعض عناصر قوم میں دارڑ ڈالنے کی کوشیش کرینگے عوام،علماء اور عمائدین ملکر اس سازش کو ناکام بنائیں اس موقع پر جامع مسجد چلاس کے خطیب مولانا مزمل شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے اتحاد و اتفاق کے عوام کو ان کا حق دلایا۔