May 05, 2014 پامیر ٹائمز ثقافت Comments Off on انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کا سالانہ اجلاس، ارشاد مکرر ؔ صدر منتخب
روش(جہانزیب) اجلاس میں سابقہ کابینہ کا تین سال کی مدت پورا ہونے پر استعفا اور نئے کابینے کا انتخاب ارشاد مکرؔ ر او ر سعید اللہ ساحلؔ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔انجمن ترقی کھوارحلقہ دروش کا سالانہ اجلاس گزشتہ دنوں حلقہ دروش کے دفتر میں منعقد ہوا۔جس میں انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کے سابقہ عہدیداراں تین سال کی مدت پورا ہونے پر اپنے عہدوں سے مستعفی ہوئے اور ائندہ تین سالوں کیلئے نیا کابینہ تشکیل دیا گیا،اجلاس کی صدارت انجمن ترقی کھوار حلقہ دروش کے سنیئر رکن امین اللہ امینؔ صاحب نے کی سعید اللہ ساحلؔ نے تلاوت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا سابق جنرل سیکرٹری سعید کائناتیؔ نے اجلاس کی نظامت کرتے ہوئے سب سے پہلے سابقہ کابینہ کی کاروائی رپورٹ پیش کی ۔اس کے بعد سابق صدر انیس الرحمن چغتائیؔ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھوار زبان و ثقافت کی ترقی و ترویج میں ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔اپنے محدود وسائل کے باوجود جس قدر ممکن ہوسکا ہم نے کھوار زبان و ادب کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالا،سابق صدر کے بعد اجلاس میں موجود اراکین نے سابقہ کابینہ کے عہدیداروں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ کھوار قاعدہ اور کھوار زبان و ادب کی بہتری کیلئے اپنی صلاحیت کو بروئے کار لائے۔
اس کے بعد سابق عہدیداروں نے اپنے عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔اجلاس کے دوسرے حصے میں نئے کابینے کے انتخاب کیلئے رائے شماری کی گئی ،باہمی مشورے اور اتفاق رائے سے نئے کابینے کا انتخاب کیا گیا۔
جس میں امین ارحمن چغتائی سرپرست اعلیٰ،ارشاد مکررؔ صدر،امین اللہ امینؔ نائب صدراول،غلام رسول بیقرارؔ نائب صدر دوئم،سعید اللہ ساحلؔ جنرل سیکرٹری،حمید اللہ حمیدؔ جوائنٹ سیکر ٹری،سعید کائناتی پریس سیکرٹری،صدام علی اندازؔ آفس سیکرٹری اور جعفر علی ملتجی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔
عہدیداروں کی نامزدگی کے بعد نیا منتخب صدر ارشاد مکررؔ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس کے شرکاء کا اپنے اوپر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ کھوار زبان ادب کی ترقی و ترویج کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے اور انجمن کے تمام ارکیں کو ساتھ لے کر انجمن کے بہتر مفاد پر کام کریں گے ۔اجلاس کے آخر میں صدر اجلاس امین اللہ امینؔ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اورنئے کابینے کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کابینے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔کھوار نصاب سازی اور کھوار قاعدہ کے سلسلے میں مرکزی انجمن کے ساتھ ملکر کوششوں کو مزید تیزی لائیں اور اس عمل کو شفاف بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کریں۔
Apr 08, 2021 0
Mar 30, 2021 0
Mar 28, 2021 Comments Off on چترال کی ناپسندیدہ، مگرحق پرست شخصیت۔ ایک پہیلی ؟
Mar 28, 2021 Comments Off on سوشل میڈیا کا دانشمندانہ استعمال وقت کی اہم ضرورت
Mar 17, 2020 Comments Off on حکومتی عدم توجہی یا سماجی عدم دلچسپی؟ بلتستان میںقدیم ثقافتی ملبوسات کا استعمال کم ہوتا جارہا ہے
Mar 16, 2020 Comments Off on یاسین کے بالائی علاقے سیلگان میں تخم ریزی کی رسم جوش و خروش سے ادا کی گئی
Sep 19, 2019 Comments Off on چترال اپنی زرخیز ثقافت اور تکثیریت کی بدولت پرامن ہے، باہمی ہم آہنگی بڑھانے کے لئے روابط ضروری ہے، سیمینار سے مقررین کا خطاب
Aug 17, 2019 Comments Off on جشن گھانچھے اختتام پزیر، تلوار ڈانس اور چھرگاہ تھپ کے خوبصورت مظاہرے