ثقافت

تحصیل یاسین غذر میں جشن آزادی کے سلسلے میں متعدد تقریبات اور کھیلوں کے مقابلے منعقد

یاسین (معراج علی عباسی ) ملک بھرکی طرح تحصیل یاسین میں جشن آذادی پاکستان جوش وخروش سے منایا گیا اس حوالے سے یاسین کے مختلف مقامات پر تقریبات منعقدکیاگیا ۔جشن آذادی کے حوالے سے ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب کے قیادت میں گورنمنٹ ہائی سکول طاوس کے سبزارئے میں جبکہ پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سینئرنائب صدر و سابق ممبرقانون ساز اسمبلی غلام محمدکے قیادت میں ریسٹ ہاوس یاسین میں دو الک الک شاندار تقریبات کاانعقاد ہوا۔ہائی سکول طاوس کے سبزارئے میں منعقدہ تقریب میں ممبرقانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و رہنما پاکستان تحریک انصاف راجہ جہانذیب ،سب ڈویزنل انتظامیہ گوپس یاسین ،صدراسماعیلی ریجن کونسل گوپس یاسین علیم جان سابق ممبرضلع کونسل غذر راجہ شاہ محمدکے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔تقریب میں چترال سے جشن آذادی کے تقریبات کو عوام یاسین کے ساتھ منانے کے لیے آئے ہوئے چترال کے معروف شاعر وگلوکارانصار الہٰی اور اس کے ساتھ موجودمیوزیکل گروپ کے اراکن اوریاسین کے مختلف سکولوں کے بچوں نے بھی شرکت کیا۔

دوران تقریب معروف شاعر و گلوکار انصار الیٰی نے اپنے خوبصورت آواز میں ملی نغمے اور غزل گاکر شرکاسے خوب داد لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا ہمارئے اسلاف نے مملکت خدادادپاکستان کی آذادی کے لیے جوقربانیاں دی ہے ان کے قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کے نظریاتی سرحدوں کے حفاظت کے ساتھ ساتھ ہم سب کو ملکی ترقی کو اگے بڑانے اور اپنے آنے والے نسلوں کو نظریہ پاکستان کا سبق زبانی دینے کی ضروت ہے ۔ تقریب کے اخر میں شروکائے تقریب نے راجہ جہانذیب کے قیادت میں گاڑیوں ریلی بناکر شہید نشان حیدر لالک جان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع ہوگئے ممبرقانون ساز اسمبلی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑائی کرشہید کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن یاسین کے جانب ریسٹ ہاوس یاسین میں صبح ٹھک 8 بجے پرچم کشائی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئرنائب صدر غلام محمد ،ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمددخان نے سبزہلالی پر چم لہراکر تقریب کا آغاز کیا۔مسلم لیک ن کے جانب سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیک ن یاسین کے مقامی رہنمااور کارکن کے علاوہ عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کیا۔ مسلم لیک ن کے کارکنوں نے دیسی ڈول کے تھاپ پر خوب رقض کیا ۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے اپنے خطاب میں پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے سینئرنایب صدر غلام محمد نے کہا کہ مملکت خدادا پاکستان کی حفاظت ہم سب کی اولین زمداری ہے ۔آج خوشی کا دن ہے میں پاکستان مسلم لیک ن گلگت بلتستان کے جانب سے عوام یاسین کو جشن آذادی کے اس مباک موقعے پر دل سے مبارکباد پیش کرتاہوں ۔مسلم لیک ن ملک کی ترقی کا نام ہے ۔ہم سب کو مل کر وطن کی حفاطت اور ترقی کوآگے لیکرجانا ہے ۔یہ ملک ہمارا ہے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ایڈوکیٹ جنرل گلگت بلتستان شیرمدد خان نے کہا کہ آذادی دنیاکی سب سے بڑی نعمت ہے آذادی سے قبل ہم ہندوستان کے تسلط اور غلامی میں تھیں ۔ہمارئے قائدین نے دوقومی نظرئے کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان کے نام سے ہمارئے لیے ایک آذاد وطن کو وجودمیں لایا اور آج ہم اس آذاد ملک میں آذادی کے ساتھ جی رہے ہیں ۔تقریب کے آخرمیں مسلم لیک ن یاسین کے مقامی رہنماوں کے ساتھ ریلی کے شکل میں یاسین کے نواحی گاوں بجویوٹ میں نوازشریف فٹ بال گرونڈکا افتتاح کیا ۔جشن آذادی پاکستان کے حوالے سے یاسین مختلف سکولوں میں جشن آزدی پاکستان کے تقریبات منعقدہوئے اور سکول کے بچوں نے پاکستان زندہ باد ریلیاں نکلاجس میں ہزاروں کے تعداد میں سکول کے طلباء و طالبات نے شراکت کیا۔

 یاسین ریسٹ ہاوس میں جشن آذادی کی تقریب ہم کرینگے مسلم لیک ن یاسین اور پی ٹی آئی یاسین کے درمیان ٹھن کئی ۔13اگست کے رات 2بجے تک دونوں پارٹیاں ڈاٹ گئے ۔ پی ٹی آئی اور ن لیک کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے خطرئے کے پیش نظرغذر انتظامیہ نے رات دو بجے دونوں پارٹیوں کے قائدین کو الک الک جہگوں میں تقریب منعقد کرنے کے لیے راضی کیا جس پر پاکستان مسلم لیک ن نے ریست ہاوس یاسین اور پی ٹی آئی نے ہائی سکول طاوس میں جشن آذادی کی تقریبات کا انعقاد کیا۔

جشن آذادی پاکستان کے دن جشن اذادی کی خوشی میں یائی سکول طاوس کے گرونڈ میں یاسین اور چترال کے درمیان ایک شاندار دوستانہ فٹ بال میچ کھیلا گیا ۔اس دوستانہ میچ کو دیکھنے کے لے ہزاورں کے تعداد میں لوگ ہائی سکول کے گرونڈمیں جمع ہوگئے تھیں ۔چترال اور یاسین کے درمیان کھیلے جانے والی دوستانہ میچ کے مہمان خصوصی ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانزیب تھے ۔جشن آذادی دوستانہ میچ میں چترال نے یاسین کو ایک کے مقابلے میں تین گولوں سے شکست دے کرمیچ اپنے نام کیا ۔ممبرقانون ازاسمبلی راجہ جہانذیب نے چترال کے مہمان ٹیم کو میچ جیت نے پر مبارکباد دی اور کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button