چترال

چترال: سی ڈی ایل ڈی کے حوالے سے SRSPکے زیر اہتمام مشاورتی ورکشاپ منعقد ہوئے

چترال (بشیر حسین آزاد)ایس آرایس پی کے زیر اہتمام CDLDپراجیکٹ کے حوالے سے مختلف علاقوں میں مشاورتی ورکشاپ منعقد کئے گئے جس میں ویلج کونسل کے ناظمین، نائب ناظمین اور کونسلرز نے شرکت کیں۔ یہ ورکشاپ گرم چشمہ، دروش، ایون اور چترال میں منعقد ہوئے ۔ چترال ٹاؤن میں منعقد ہونے والے ورکشاپ میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس نور الامین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اینڈ پلاننگ نے بلدیاتی نمائندگان سے کہا کہ CDLDپالیسی ایک منفرد اقدام ہے جس میں عوام کے ذریعے انکے ترقی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس کی کامیابی میں بلدیاتی نمائندگان اہم کردار ادا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس پالیسی میں مزید بہتری لائی جارہی ہے جسکے دوررس نتائج سامنے آئینگے۔ انہوں نے سوشل موبلائزیشن میں کام کرنے پر SRSPکے کردار کو سراہا ۔ اس موقع پر ایس آر ایس پی (سی ڈی ایل ڈی )کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر منیر احمد سید نے مختصر خطاب کرتے ہوئے ان ورکشاپ کے مقاصد اور افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انکے ادارے کی کوشش ہے کہ باہمی تعاون اور رابطے کو بڑھایا جائے اور ایک دوسرے کی رائے اور تجاویز سے آگاہی حاصل کریں تاکہ بہتر نتائج نکل سکیں۔ قبل ازیں آل ویلج کونسل ناظمین فورم کے صدر سجاد احمد نے ویلج کونسل ناظمین کے تجاویز سے ڈی او فنانس کو آگاہ کیا اور ایسے مفید پروگرامات کے انعقاد پر ایس آرایس پی کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button