گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات اور اور بلدیاتی اداروں کا قیام لازمی ہے

gbpii confrencefnl
گلگت (پ۔ر) گلگت بلتستان پالیسی انسٹی ٹیوٹ(GBPI)کاایک اہم اجلاس گلگت کے ایک نجی ہوٹل میں زیر صدارت صدر جی بی پی آئی الطاف حسین منعقد ہوا ۔اجلاس میں مختلف سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جس میں رہنماء (ن) لیگ حفیظ الررحمان،متحدہ قومی مومنٹ، رحمت علی خان ،پاکستان ورکرز پارٹی ،قرقرم نیشنل مومنٹ،پروگریسو یوتھ فرنٹ بلورستان،حلقہ ء ارباب زوق،آرٹ اینڈ کلچر سوسائٹی،اور ڈاریکٹر بار ایسوایشن کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں صدر جی بی پی آئی نے گلگت بلتستان کے سٹریکچر اور موجودہ حکومت کی کار کردگی کے بارے میں بتایا انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات اور اور بلدیاتی اداروں کا بنانا نہایت ہی ضروری ہے ۔گلگت بلتستان کے مضافاتی علاقوں کو بھی نمائدگی دی جائے جس میں ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور لوکل گورنمنٹ میں ہمارے بندے شامل ہوں ۔بریفنگ میں لوکل گورنمنٹ کوفایننس پاور کے بارے میں بھی مشورے دےئے گئے۔
آرٹ اینڈ کلچر کو فروغ دینے کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کو اختیار دیا جائے تاکہ اسے وہ ایک ادارہ قائم کرسکے۔پرائمری سکول اور ہیلتھ کا ادارہ لوکل گورنمنٹ کے ماتحت ہونی چاہئے ،صوبائی حکومت کے بندوں کو گورنمنٹ کا ملازم تسلیم کیا جائے اورصوبائی حکومتی بندوں کیلئے اسپیشل ٹریننگ دی جائے کہ کیسے گورنمنٹ کو چلانا ہے۔
 تقریب میں موجودہ صوبائی حکومتی نظام سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف سیاسی وسماجی پارٹیوں کے رہنماؤں نے کہا کہ ہمارا مقصد موجودہ صوبائی نظام کو بہتر بنانا ہے ۔ قانون لوگوں کی بہتری کے لئے ہوتا ہے ۔ قانون کسی پر بھی زبردستی نہیں کرتا معاملہ خراب چلانے والوں کے پاس آکر ہوتا ہے۔ کیونکہ نظام چلانے والے اپنی کارکردگی صحیح طرح نہیں دیکھاتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی کارکنان کا پاکستان کی ترقی میں اہم قردار ہے کوئی بھی انسان بنا استاد کے نا مکمل ہوتا ہے ۔ تمام سیاسی قیادت کے لئے تربیت گاہ ہونی چاہئے ، جس طرح دیگر محکموں کے افسران کے لئے باقاعدہ تربیت گاہ ہے ہم ایسا نظام لانے کے حق میں ہیں جس سے عام آدمی کو فائدہ حاصل ہوسکے نظام چلانے والے پولیٹکل ورکرز ہوتے ہیں ۔ ان کا ان پٹ ہمیشہ زیادہ نظر آنا چاہیے ۔ انہیں اپنا دائرہ اختیار سمجھتے ہوئے عوام کا اعلیٰ خادم ہونے کا ثبوت دینا چاہیے صوبائی حکومت کا اختیا ربڑا ہو یا چھوٹا اسے بہتر انداز میں استعمال کرکے ثابت کرنا چاہئے صوبائی حکومت کا کام موثر ہونا چاہیے اور جو سہولیات ہمیں وفاقی گورنمنٹ کی طرف سے ملی ہیں ان کو دل سے قبول کرتے ہوئے مزید بہتری کی طرف بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے.
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button