گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے تاجروں کو بے جا ہراساں نہ کیا جائے، وزیر اعلی کی چیرمین ایف بی آر سے گفتگو

گلگت (پریس ریلیز) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہد ی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوزائیدہ صوبے کے وسائل بڑھانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ صوبائی وسائل میں اضافے سے گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی صوبے کے مالی مسائل کے خاتمے کے لیے ہمیں اپنے وسائل میں اضافہ کرناہوگا جس کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے ۔ حکومت نئے اداروں کے قیام اور اداروں کے استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے نئے اداروں کے قیام سے عوامی مسائل ان کے دہلیز پر حل ہونے میں مدد ملے گی۔ اور علاقے سے بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے گا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے تاجر برادری کے مسائل ترجیح بنیادوں پر کیے جائینگے ۔ صوبے میں تجارت کے فروغ سے علاقے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے چیئرمین ایف ۔بی۔ آر سے چیمبر کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کیلئے بات کی۔
12-5-14 (3)
وزیر اعلیٰ نے چیئرمین FBR کو چیمبر آف کامرس کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر بارڈرز میں تاجروں کو سہولیات کی فراہمی کے ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی ہوتی ہے۔ اس طرح دیگر بارڈرز کی طرح پاک چائنہ بارڈر میں بھی صرف ایک دن کی چھٹی کو یقینی بنائیے تاکہ تاجروں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔و زیراعلیٰ نے چیئرمین FBR سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں کلکٹریٹ کے قیام کے بعد اتاجروں کے مال کی کسٹم کلئرنس سوست پورٹ میں ہونا چاہیے جس کے بعد تجارتی مال کی پاکستان کے دیگر صوبوں میں ترسیل پر تاجروں کو بے جا ہراساں نہ کیا جائے گلگت بلتستان کی معیشت کا انحصار پاک چائینہ تجارت پر ہے۔FBR کے حکام پاک چائینہ تجارت کے فروغ اور تاجروں کے بہتر سہولیات کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کے مالی وسائل میں اضافہ ہو۔ وزیرا علیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں چیمبر آف کامرس گلگت بلتستان کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مقامی تاجروں کو وسائل کی فراہمی اور در پیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات کریگی۔ صوبائی حکومت مقامی اور بین القوامی تاجروں کو گلگت بلتستان کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی صوبے میں تجارت کے فروغ کیلئے مثبت پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کیلئے تاجر برادری اپنا بھر پور کردار ادا کریگی ملاقات میں چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے وزیر اعلیٰ کو تاجروں کو در پیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔ تاجروں کے وفد نے وزیرا علی کو مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دیگر پورٹس پر ہفتے میں صرف ایک دن چھٹی ہوتی ہے جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے صرف گلگت بلتستان ڈرائی پورٹ میں دن چھٹی ہونے سے تاجروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سانحہ عطاء آباد کے بعد پاک چائینہ تجارت سے وابسطہ تاجروں کو چائینہ سے در آمد ی اشیاء کی پاکستان کے دیگر صوبوں میں ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کسٹم حکام کی جانب سے ڈرائی پورٹ میں کسٹم وصولی کے بعد بے جا طور پر تاجروں راستے میں حراساں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے تاجروں نے ہڑتال کا اعلان کیاہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button