گلگت بلتستان

نعیم اختر اور محمد شاکرنے حملہ آوروں کو معاف کردیا، بارگو پائین سے منافرت کا خاتمہ

گلگت(سٹاف رپورٹر) گلگت کے مضافاتی گاوں بارگو پائین میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے پاکستان ہلال احمر گلگت بلتستان کے صوبائی اکاونٹس آفیسر نعیم اختر رانا اور اسکے چچا زاد بھائی محمد شاکر رانا نے علاقے میں امن و بھائی چارگی کے خاطر حملہ آوروں رستم علی ،الطاف حسین ، منیر حسین اور نعیم حسین کو فی سبیل اللہ معاف کر کے عظیم قربانی اور تاریخی کردار ادا کیا ، ان کے اس اقدام سے بارگو پائین میں 2005 سے لیکر اب تک دونوں مسالک کے مابین پیدا ہونے والی منافرت کا بھی خاتمہ ہو گیااور فریقین گلے مل گئے۔
منگل کے روز ہلال احمر گلگت بلتستان نے انسانی خدمات کے 150سال مکمل ہونے سے متعلق تقریب میں صوبائی اکاونٹس آفیسر نعیم اختر رانا کو انکی فراخدلانا کاوش اور درگزر کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ بھی دیا اور انہیں ادارے کا بہترین آفیسر بھی قرار دیا۔ اس تقریب میں موجود مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ جو اس سے قبل بارگو میں امن کیلئے کوششیں کرتے رہیں ہیں نے بھی دونوں چچا زاد بھائیوں کی علاقے کے وسیع تر مفاد کیلئے دی جانے والی قربانی پر دونوں کو شاباش دی اور تعریفی کلمات سے نوازا۔
گلگت بلتستان کے سیاسی ،صحافتی، سماجی اور عوامی حلقوں کے علاوہ قراقرم کوآپریٹیو بینک کے جی ایم شیر جہان میر ، سیکریٹری سولجر بورڈ کرنل عبیداللہ ،چئیرمین پی آر سی ایس آصف حسین ، سیکریٹری پی آر سی ایس نور العین ،ڈائریکٹر واٹر منجمنٹ شیر جہان ، اشتیاق احمد یاد، اسرار الدین اسرار،نے علاقے میں دیر پا امن کیلئے دی جانے والی اس قربانی پر دونوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہیکہ اگر مضافات میں امن کا قیام عمل میں آجائے تو شہر میں خود بخود امن آسکتا ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بارگو پائین میں باہمی ہم آہنگی اور امن کیلئے دی جانے والی اس عظیم قربانی پر دونوں کوامن ایوارڈ سے نوازا جائے۔ تاکہ آئندہ بھی یہ روایت برقرار رہ سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button