گلگت (پریس ریلیز ) گلگت بلتستان سٹوڈینٹس آرگنازیشن(جی بی ایس او رجسٹرڈ ) کے صدر طارق عزیز اور سینیر نائب صدر اصف سخی نے کہا ہے کہ عطا آباد جھیل سے متاثرہ گوجال کے طلبہ و طالبات کی فیسوں کی ادیگی کے مسلے کو فوری حال کیا جائے۔
جمرات کے روز اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بالخصؤص محکمہ تعلیم گلگت بلتستان متاثرین گوجال کے طلبہ کی فیسوں کی ادیگی کو یقینی بناے اور اس حولے سے درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں۔
جی بی ایس او کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب تک فیسیں کی مد میں جتنی رقم تقسیم کی گئی ہے اس کی تفصیلات جاری کی جاے تاکہ متاثرین کے نام پر ملنے والی امداد کی منصفانہ تقسیم پر پیدا ہونے والی بے چینی کا خا تمہ کیا جاسکے۔
Sep 11, 2020Comments Off on جامعہ کراچی میں طالبات کے ہاسٹلز بند رکھنے کا فیصلہ دور افتادہ خطوں کی طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کے مترادف ہے. این ایس ایف گلگت بلتستان