تعلیم

اُسوہ پبلک سکول گنش کا مجموعی رزلٹ92 فی صد رہا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) اُسوہ پبلک سکول گنش میں سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ مجموعی رزلٹ92 فی صد رہا۔اُسوہ پبلک سکول گنش میں ECDسے Pre 9thتک کے سالانہ نتائج کااعلان کردیا۔

والدین کے مطابق اُسوہ ایجوکیشن سسٹم میں قابل ٹیچرز کی محنت کی بدولت سکول کا معیار مزید بہتر ہوا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ سکول اور کالج میں تعلیمی معیار برقرار رکھنے کیلئے محنت جاری رکھنی ہوگی ۔

سکول انتظامیہ نے تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے ونٹر کوچنگ کا انعقاد کیا ہے تاکہ اسٹوڈنٹس کی تعلیمی قابلیت مزید نکھار سکیں ۔

اُنہوں نے والدین سے گزارش کی ہے کہ اپنے بچوں کے ونٹر کلاسوں میں حاضری کو یقینی بنائیں ۔

سکول انتظامیہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سال 2018سے ہی کالج لیول کے کلاسیس کا آغاز کردیا ہے جو کہ عوام کے لئے خوشخبری ہے۔ گھر کی دہلیز پر کالج سے بہت سے ایسے اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوگا جو مالی مشکلات کے باعث دیگر شہروں کا رُخ کرنے سے قاصر ہے ۔

عوامی حلقوں نے اُسوہ پبلک سکول کو اپ گریڈ کرکے کالج کے انعقاد پر سکول انتظامیہ اور اُسوہ ایجوکیشن سسٹم کے ٹرسٹیز کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button