گلگت بلتستان

گانچھے میں ٹینکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام گدلا پانی پینے پر مجبور

گانچھے (محمد علی عالم) فنڈز کی عدم دستیابی، ضلعی ہیڈ کواٹر خپلو کے عوام کوپانی سپلائی کرنے والے ٹینکیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔ ٹینکیوں کی خستہ حالی کے باعث عوام گدلاپانی پینے پر مجبور ہیں ۔ پانی سپلائی کرنے والے اکثر ٹینکیوں کے چھت اور دیواریں ٹوٹ جانے سے اس میں سٹور کیے جانے والے پانی میں کیڑے مکوڑے اور مختلف قسم کے گندگی شامل ہورہی ہے ٹینکیوں کے چھت اور دیواریں ٹوٹنے سے اس میں سٹور پانی اس قدر گندا ہے کہ وہ پانی پینے کی قابل ہی نہیں مگر بدقسمتی سے وہی پانی شہر کے تمام آبادی کو سپلائی ہورہی ہے اور روزانہ ہزاروں لوگ وہی گدلا پانی استعمال کرتے ہیں آج تک کسی اعلیٰ حکام نے اس کا نوٹس نہیں لیا۔

muddy-water-300x225ان کے گھر وں میں کھانے پینے کے لئے وہی پانی استعمال کرتے ہیں جو ٹوٹی چھتوں کے ٹینکیوں کے اندر موجودمختلف قسم کے کیڑے مکوڑے اور دیگر گندگی سے گزر کر آتے ہیں اس حوالے سے واٹر سپلائی کے ذمہ داروں سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ان کی مرمت کے لئے کئی بار اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا اور متعد دبار فائل ٹینڈر کے مراحل تک پہنچا مگر فنڈزکی عدم ستیابی کے وجہ سے سرد خانے کی نذر گئی ۔ عوام کو صٖاف پانی فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں مگر ٹینکیوں کی خستہ حالی سے ہم خود پریشان ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button