معیشتگلگت بلتستان

مفاد پرست ٹولہ ذاتی مفاد کیلئے ٹرسٹیزسےخالی اسٹامپ پیپرز پر دستخط کروارہے ہیں،قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے تمام ٹرسٹیز کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ

گلگت (پ ر) سلک روٹ ڈرائی پورٹ ٹرسٹ سوست کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے جاری سوست پورٹ کے ممبران کو آگاہی لیٹر میں کہا گیا ہے کہ پورٹ کے معاملات کو 2014ء کے سالانہ اجلاس میں منظور شدہ قرارداد کو سامنے رکھتے ہوئے ٹرسٹ پورٹ کے معاملات کو قانونی طور پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ سوست پورٹ کے چائینز پارٹنرز کی قانونی مدت جوکہ دس سال پر مشتمل تھی ختم ہوچکی ہے اور معاہدے کو ٹرسٹ کی نئی انتظامیہ ازسرنو قانونی طور پر تجدید کرنا چاہتی تھی مگر ٹرسٹ کے چند سابق اعلیٰ عہدیداروں کی ذاتی مفاد اور دیگر چند مفاد پرستوں نے چائینز پارٹنرز اور ہمارے مابین انتہائی قسم کی غلط فہمیاں پیدا کرتے ہوئے اپنے ذاتی مفادات کے خاطر قومی مفاد کو نقصان پہنچایا ہے۔ جس کی واضح حقیقت خنجراب ٹاپ پر چند روز قبل لفافوں کی وصولی ہے۔


پورٹ کے انتظامی امور کے معاملات میں قانونی پیش رفت جاری ہے اور اب تک کے تمام عدالتی فیصلے ٹرسٹ کے حق میں ہوئے ہیں۔


لیٹر میں کہا گیا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ اب ٹرسٹیز کو انتہائی مکاری سے اپنے ذاتی اناء اور مفاد کیلئے خالی اسٹامپ پیپرز پر دستخط کروارہے ہیں جس سے اس قومی ادارے کو انتہائی نقصان کا اندیشہ ہے۔ پورٹ کے انتظامی امور کے معاملات میں قانونی پیش رفت جاری ہے اور اب تک کے تمام عدالتی فیصلے ٹرسٹ کے حق میں ہوئے ہیں۔ تمام ٹرسٹیز کو یقین دلاتے ہیں کہ وسیع تر قومی مفاد میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے چیئرمین ظفر اقبال کی قیادت میں مکمل تیزی کے ساتھ ٹرسٹ رپورٹ کے معاملات کو عدالتی سطح اور عدالت سے باہر بہتر طریقے سے انجام دے رہے ہیں اور تمام ٹرسٹیز سے بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ہوش مندی اور قومی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ نہیں بنے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button