تعلیم
ڈاکٹر نجمہ نجم نے قراقرم یونیورسٹی میں انتقامی کاروائیوں کا آغاز کردیا
گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی بھی انتقامی ماحول کی نذر ھو کر رہ گئی ہے وائیس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے دوبارہ تعیناتی کے امکانات ختم ہونے کے بعد مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے نا پسندیدہ آفیسرز کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ھے جس کی وجہ انتظامی سطع پر شدید بد نظمی پیدا ھوگی ہے قراقرم یونیورسٹی میں ان دنوں چور دروازوں سے بھرتیوں کا جممہ بازار لگا ھوا ھے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ بعض سیاسی شخصیات بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہےہیں وائیس چانسلر نے جانے سے قبل ان ملازمین کے خلاف انتقامی کروائی تیز کردی ہے جو ان کی گڈ بک میں شامل نہیں ہیں سینیر آفیسرز کے خلاف جونیر افسروں پر مشتمل کمٹیاں بنا کر ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اس صورتحال سے ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ھے مادر علمی میں ملازمین کی گروپ بندی اور ایک دوسرے کے خلاف سازشوں سے انتظامی سطع پر امور بری طرح متاثر ھورھے ہیں ڈاکٹر نجمہ نجم کی بطور وائس چانسلر دوبارہ تعیناتی کی سفارش یونیورسٹی سنیٹ نے نہیں کی جس کے بعد موصوفہ نے مایوس ہوکر مختلف ہتھکنڈے شروع کردئیے ہیں۔