Uncategorized

گلگت شہر میں غیر قا نو نی تعمیرات اورما رکیٹو ں کو گرا دیا جا ئے گا ،اسسٹنٹ کمشنرمحمد حمزہ سالک

گلگت (پ۔ر) اسسٹنٹ کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ گلگت شہر میں غیر قا نو نی اور محکمہ بلد یہ کی اجازت کے بغیر تعمیرات کر نے والے عما رتوں اور دیگر غیر قانو نی ما رکیٹو ں کو گرا دیا جا ئے گا ۔جبکہ خا لصہ سر کا ر پر خو دسا ختہ قبضے کے بعد تعمیر ہو نے والے عما رتو ں کو بلڈوز کیا جا ئے گا ۔ اور شہر کے مختلف علا قوں میں غیر قا نو نی طور پر قا ئم سر وس اسٹیشنو ں اور کرش بجر ی پلا نٹ، ما ربل فیکٹریوں اور آٹو ورکشا پ کو اکھا ڑ بچھا ڑ دیا جا ئے گا ۔غیر قا نو نی تعمیرات کے خلا ف قا نو ن حر کت میں آ ئے گا ۔ان خیا لات کا اظہا ر گلگت شہر میں بلدیہ گلگت کے چیف آ فیسر جا وید اقبا ل کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پو ں کے دوران کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت شہر میں انتظا میہ کو چیلنج کر نے والو ں کے خلا ف سخت کا روائی ہو گی ۔ جبکہ غیر قا نو نی عما ر توں کو قا نو نن حیثیت دینے کے لئے ما لکا ن کو موقع دیا جا ئے گا ۔اس دوران استفا دہ نہ کر نے والوں کے عما رتوں کے خلا ف کر یک ڈاؤن کی جا ئے گا ۔انہو ں نے اس با ت کا اصو لی عہد کیا کہ تجا وزات کے خلا ف بے رحما نہ کا روائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ اور کسی سے کسی بھی قسم کی رعا یت نہیں کی جا ئے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button