تعلیم

ڈاکٹر نجمہ نجم نے قراقرم یونیورسٹی میں انتقامی کاروائیوں کا آغاز کردیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) گلگت بلتستان کی واحد مادر علمی بھی انتقامی ماحول کی نذر ھو کر رہ گئی ہے وائیس چانسلر ڈاکٹر نجمہ نجم نے دوبارہ تعیناتی کے امکانات ختم ہونے کے بعد مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے نا پسندیدہ آفیسرز کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ شروع کردیا ھے جس کی وجہ انتظامی سطع پر شدید بد نظمی پیدا ھوگی ہے قراقرم یونیورسٹی میں ان دنوں چور دروازوں سے بھرتیوں کا جممہ بازار لگا ھوا ھے۔
KIUباخبر ذرائع نے بتایا کہ بعض سیاسی شخصیات بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو رہےہیں وائیس چانسلر نے جانے سے قبل ان ملازمین کے خلاف انتقامی کروائی تیز کردی ہے جو ان کی گڈ بک میں شامل نہیں ہیں سینیر آفیسرز کے خلاف جونیر افسروں پر مشتمل کمٹیاں بنا کر ان کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے اس صورتحال سے ملازمین میں سخت تشویش پائی جارہی ھے مادر علمی میں ملازمین کی گروپ بندی اور ایک دوسرے کے خلاف سازشوں سے انتظامی سطع پر امور بری طرح متاثر ھورھے ہیں ڈاکٹر نجمہ نجم کی بطور وائس چانسلر دوبارہ تعیناتی کی سفارش یونیورسٹی سنیٹ نے نہیں کی جس کے بعد موصوفہ نے مایوس ہوکر مختلف ہتھکنڈے شروع کردئیے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button