تعلیم

غذر اور گلگت کے پرائیویٹ سکولز نیٹ ورکس کا مشترکہ اجلاس، مجوزہ تعلیمی بل پر تشویش کا اظہار

گلگت (پ ر) پرائیویٹ سکولز  نیٹ ورک گلگت اور غذر پرائیوٹ سکولز نیٹ ورک  کا ایک مشترکہ اجلاس کمپری ہنسیوسکول گاہکوچ میں منعقد ہوا۔ جس میں گلگت اور غذر پرائویٹ سکولز نیٹ ورک کے نمائیندوں کے علاوہ  ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے پرائیویٹ سکولز کے پرنسپل صاحبان  نے شرکت کی۔اجلاس سے پرائیویٹ سکولز گلگت کے صدر جناب ذاکر حسین شیخ  جنرل سکریٹری جناب ہدایت اللہ اختر اور فنانس سکریٹری سلیم نے اظہار خیال کیا ۔

جناب ذاکر حسین شیخ نے   گلگت پرائویٹ سکولز کی  طرف سے اب تک کئے جانے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اور مجوزہ  تعلیمی بل جو اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش ہونے والی ہے خدشات کا اظہار کیا۔  اس مجوزہ بل بارے اجلاس مین بحث مباحثہ کیا گیا۔غذر پرائویٹ سکولز نیٹ ورک کی جانب سے امیر علی شاہ صاحب  نے اظہار خیال کیا اور  گلگت پرایئویٹ سکولز کے نمائندگان کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا یاد رہے کہ اس سے پہلے پرائویٹ  ایجوکیشنل نیٹ ورک  سکردو کی جانب سے بھی  اس پلیٹ فارم سے مجوزہ  تعلیمی بل پر  پرائویٹ سکولوں کے تحفطات اور خدشات  کا اظہار کیا گیا ہے اور ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے ان خدشات کو دور کرنے کے لئے بھرپور تعاون کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ہے۔۔    گاہکوچ اجلاس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔

اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بہت جلد اس بارے پرایئویٹ  سکولز نیٹ ورک کی جانب سے  تمام ضلعوں سے  فیڈ بیک وصول کر کے صوبائی حکومت گلگت بلتستان کو  سفارشات پیش کی جائینگی

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button