عوامی ایکشن کمیٹی کی دھمکی، ایک گھنٹےکےاندرایمبولینس کوانتظامیہ نےڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کےحوالےکردیا

گاہکوچ(نما یندہ پامیر ٹائمز) عوامی ایکشن کمیٹی کی دھمکی کام کر گئی،ایک گھنٹے کےاندراندرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکےدفترمیں وی آئی پی موومنٹ کے لیے رکھی گئی ایمبولینس کوانتظامیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کےحوالے کر دیا. نماز جمعہ کے بعد گاہکوچ بازار میں عوامی ایکشن کمیٹی غذر کے قائدین نےاحتجاجی مظاہرین سے اپنے خطاب میں دھمکی دی تھی، کہ انتظامیہ نےگزشتہ چھ(6) مہینے سے ڈی ایچ اوکےدفترمیں موجود ایمبولینس کو واگزار اور ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کےحوالے نہیں کیا تو حالات کی تمام تر ذمداری مقامی انتظامیہ پرعائد ہوگی. جس پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، اور احتجاجی دھرنا ختم ہونے سے قبل ہی ایمبولینس کو احتجاجی مظاہرین کے سامنے پیش کر دیا، احتجاجی مظاہرین نے تالیاں بجا کر ایمبولینس کا استقبال کیا. عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوؤں نے ایمبولینس کی بازیابی کے بعد حکومت اور مقامی انتظامیہ پر زور د یتے ہوۓ کہا ہے کہ اگیارہ پر دیگر مطالبات بھی پورے کئے جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ مزید وسیح اور شندور فیسٹیول کسی صورت ہونے نہیں دیا جاےگا.
Awami Action Committee is doing a great job and keep it up.