گلگت بلتستان

ہنزہ: کریم آباد گرلز ڈگری کالج تا KKHگرلت روڑ 13 سال اور کروڑوں خرچ ہونے کے باوجود نامکمل اور خستہ حال

ہنزہ (رحیم امان ) گرلز ڈگری کالج کریم آباد تاKKH گرلت واحد ٹرک ایبل روڑ محکمہ کی غفلت اور ملی بھگت کے باعث گزشتہ 13سالوں سے نامکمل اور خستہ حالی کا شکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریم آباد ہنزہ تاKKHتک واحد کریم آباد کا ٹرک ایبل روڑ2003 میں تعمیر شروع کی گئی تھی تاہم محکمے کی غفلت اور ملی بھگت کے باعث آج تک نامکمل، ناقابل استعمال اور خستہ حالی کا شکار ہے۔ حیدر آباد اورکریم آباد کے درمیان واقع سیلابی نالے پر ناقص تعمیراتی کام کے باعث روڑ مکمل تباہ ہوچکا ہے، جگہ جگہ روڑ پر پانی کے نالے نامکمل ہونے کے باعث روڑ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ گرلز ڈگری کالج کے بسوں اور ہیوی ٹریفک کے مسلے کے حل کے لیے یہ منصوبہ رکھا گیا تھا ،اور علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے یہ منصوبہ بنیادی اہمیت رکھتاہے اورعلاقہ مکینوں نے اس منصو بے کی جلد تکمیل کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button