گلگت بلتستان
گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل ورکنگ پارٹی کا اجلاس، بجلی اور مواصلات کے منصوبے منظور
گلگت( پ ر) گلگت بلتستان میں بجلی اور مواصلات کے اہم نوعیت کے 18 منصوبوں کے بارے میں چیف سیکریٹری ایم جے سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں غور کیا گیا اور ان میں سے بجلی کے 7، مواصلات کے 9 اور سیلاب سے بچاؤ کے لیئے دو منصوبے شامل ہیں۔ اجلاس کے دوران بجلی کا ایک منصوبہ جس کی مجموعی لاگت 199.93ملین روپے اور مواصلات کے آٹھ منصوبے جن کی مجموعی لاگت 878.795ملین روپے بنتی ہے کو معمولی ردو بدل کے بعد منظور کیا گیا۔ جبکہ بجلی کے پانچ اہم منصوبے جن کی کل لاگت 10600.274ملین روپے بنتی ہے اگلے فورم میں منظوری کے لیئے سفارش کی گئی ہے جسکی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کرینگے۔ بجلی اور مواصلات کے ان اہم منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور زرائع ترسیل کو مزید بہتر بنانے میں بھر پور مدد ملے گی۔ اجلاس کے موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ایم جے سکندر سلطان راجہ نے تمام ترقیاتی منصوبوں کو بر وقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیئے اور کہا کہ مفاد عامہ کے تمام منصوبوں جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل میں کمی واقع ہوسکے۔