کھیل

گھانچے میں جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ جاری

گانچھے ( محمد علی عالم ) اتفاق سپورٹس کلب خپلو کے زیر اہتمام جشن بہاران فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں شاہین سپورٹس کلب اور غازی کلب نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فا ئنل کے پہلے میچ میں شاہین کلب نے کھرکوہ شکاری کو شکست دی۔ میچ کے پہلے ہاف میں ہی شاہین کلب نے کھرکوہ شکاری کے خلاف پہلا گول کر لیاتاہم کھرکوہ شکاری میچ کے اختتام تک کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ جب کہ دوسرے میچ غازی کلب اور شہباز سپورٹس کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ دوسرے ہاف میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکا۔میچ انتہائی سنسی خیز ہوا جس سے شایقین نے بہت لطف اُٹھایا۔ آخر کار فیصلہ پینلٹیکارنر پر ہوا۔ پہلے پلنٹی کارنر میں دونوں ٹیموں کے پانچ پانچ کھیلاڑیوں نے پینلٹی مارا، اس دوران دونوں ٹیمیں صرف ایک ایک بار بال کو نیٹ تک پہنچانے میں کامیاب ہوسکے، جبکہ دونوں نے چار مواقع ضائع کر دئیے۔ اس صورتحال میں ایک بار پھر دونوں ٹیموں سے تین تین کھلاڑیوں کو پینلٹی مارنے کا موقع دیا گیا جس میں غازی کلب دو گول کرنے میں کامیاب ہوا جبکہ شہباز کلب صرف ایک گول کر سکا۔ اس طرح غازی کلب نے سنسنی مقابلے کے بعد سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button