کالمز

پولیس بھرتی میں ایک انقلاب

میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے
خودہی نہ بھیج غریبی میں نام پیداکر

faridaخیبرپختونخواکے صوبائی حکومت نے (NTS)نیشنل ٹسٹنگ سرو س کوصوبے میں لازمی قراردے کرنوجوانوں کادل جیتاہے اس سسٹم کے ذریعے قابل نوجوان مقابلے کے میدان میں اپنی قابلیت سے کامیاب ہوتے ہیں ۔NTSمیں کسی قسم کی سفارش،جانبداری اوررشوت لینے کی گنجائش نہیں ہے۔پہلے جب بھی کسی محکمے کے زیرنگرانی خالی آسامیوں کی بھرتی ہوتے تھے تواُن کے اُوپر سیاسی دباؤ،رشتہ داروں ،دوستوں کی سفارش اورپیسوں کی پیش کش حقدارکی حق اُن سے چھینتے تھے۔محکمے کے سربراہ سیاسی دباؤ میں آکرایم این اے ،ایم پی اے اوردیگرسیاسی قیادت کے ہاتھوں مجبورہوکراُن کی اشاروں پرچلتے ہوئے ان کے کارندوں کوبھرتی کیاکرتے تھے۔اورغریب کوحق ملنا مشکل نہیں بلکہ ناممکن تھا۔اس وجہ سے ہمارے نوجوان نسل دن رات محنت کرنے کے باوجود بھی مایوسی کاشکارہوکرشکست ہوتے تھے۔ہرچیزمیں اصلاح کیلئے سیاست ،حکومت اقتداراورمحکمے کوشفاف نظام قائم کرناچاہیے۔ ان حالات کودیکھ کرتحریک انصاف کے صوبائی حکومت نے صوبے میں۔نیشنل ٹسٹنگ سروس کولازمی قراردیاگیا۔یہ اختیارت سرکاری اداروں سے لے کرغریب عوام پر ایک بڑا احسان کیاہے۔ملک میں ایسے شفاف نظام لانے سے کرپشن کاخاتمہ ہوتاہے۔میں خیبرپختونخوا حکومت کوسلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے تبدیلی کے نعرے کے ساتھ کرپشن ،سفارش اورمعاشرے میں ہونے والے دیگر برائیوں کوکنٹرول کرنے میں کافی حدتک کامیاب ہوئی ہے۔

ماضی میں چلنے والی حکومت مخالف تحریکیں نتائج کے اعتبارسے یہ ناکام ہوگئیں کہ عوام کو کسی بھی لحاظ سے ریلیف نہیں ملا صرف یہ ہوا ایک حکمران گیا اس کی جگہ نیا آگیا نظام تبدیل ہوا نہ عوام کے حالات اور نہ ہی سسٹم میں کوئی بہتری ہی آسکی ۔صوبائی حکومت الیکشن میں دھاندلیوں آمریت کاراستہ روکنے کے لئے بھرپورکوشش کررہے ہیں۔تمام صوبوں کی ترجیحات اور سیاسی معاملات جدا جداہیں جو گرینڈ الائنس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں سیاسی بے چینی ، مہنگائی،بیروزگاری ،لوڈشیڈنگ اورعروج پر ہے۔اس کے باوجود بھی خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں شفافیت پید اکرنے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔نیشنل ٹسٹنگ سروس کے زیرنگرانی ہونے والے تما م ٹسٹوں سے نوجوان نسل مطمئن ہے ۔حالیہ دنوں چترال میں پولیس کے ہونے والے نیشنل ٹسٹنگ سروس کے انتظامات ،طریقہ کاراورشفافیت کودیکھ کرمجھے ایسا محسوس ہوا کہ واقعی صوبہ خیبرپختونخوا میں بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم تبدیلی آئی ہے ۔جس میں ضلع چترال کے کل 2332اُمیدواراس ٹسٹ میں حصہ لیا۔ ابتدائی فزیکل ٹسٹ کوتمام اُمیدواروں نے انتہائی تسلی بخش اورشفاف قراردے دیا۔بہرحال ملکی سیاست میں ایک طلاطم آنے کوہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button