معیشت

چھلت نگر میں‌نئے سیاحتی ریزارٹ کا افتتاح

نگر ( بیورو رپورٹ) فرینڈز گارڈن ٹورسٹ ریزارٹ چھلت نگر(FGTR Chalt Nagar)کا افتتاح کیا گا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر نگر نوید احمد تھے۔ گزشتہ دن منعقد ہوئے اس افطاری تقریب کی افتتاح کے معوقع پر امام جمعہ ولجماعت شینبر نگر شیخ منیر حسین منوری نے خصوصی دعا سے کی ۔ دعا کے بعد تمام شرکاء نے روزہ افطار کیا۔ روزہ افطاری کے فوری بعد شیخ منیر حسین منوری نے تقریب سے انتہائی مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں سیاحوں کی رہائش اور بہترین کھانے پینے کے انتظام کے لئے نوجوانوں کی ایک ٹیم نے قدرتی ماحول کو ڈسٹرب کئے بغیر سہولت دینے کی کوشش کی جو نہایت قابل تعریف ہے ۔ فرینڈز گارڈن میں کسی بھی قسم کی سرکاری ،نیم سرکاری ،ثقافتی اور مذہبی تقاریب کے انعقاد کے لئے وسیع و عریض باغیچہ اور اسٹیج کے لئے جگہ بھی بنائی گئی ہے ۔ سیاحوں کی بہترین رہائش کے لئے گھر جیسے خیموں کا بھی بند وبست کیا گیا ہے جبکہ گاپا بونر قدرتی جنگلات ،شانئیے ، دایئنتر،فایا ،بلتر ،طلطوروگلیشئیرز کے لئے جانے والے سیاحوں کے لئے ابتدائی بیس کیمپ کی حیثیت بھی حاصل ہوگی، ٹورسٹ ریزارٹ میں کوئی طالبعلم اپنے لئے الگ تھلگ رہ کر مطالعہ کرے یا کوء ی بھی سیاح اپنی فیملی کے ساتھ مکمل آرام سے رہ سکتا ہے ۔ بچوں کے کھیل کود کے لئے مناسب جگہ بھی ہے ۔ سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ نالے کے کنارے شور مچاتے پانی کی مسلسل اور نہ تھکے والی فطرت ک نمائندگی کرتی آوازیں انسانی سکوں کی اضطرابی کیفیت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ فرینڈز گارڈن کی افتتاحی افتار پارٹی سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی نگر نوید احمد نے کہا کہ نوجونوں نے ایک خوبصورت قدم اٹھایا ہے ،یقیناًعلاقے میں ایک ایسے اور بلکل نئے انداز میں اس قسم کا ایک اقدام انتہائی لائق تحسین ہے ۔ میں کسی وقت دن کے اوقات میں یہاں ضرور آؤں گا اور اس میں مذید بہتری کے لئے تجاویز بھی دوں گا۔ انہوں نے علاقے کی عمایدین اور فرینڈز گارڈن ٹورسٹ ریزارٹ کے نوجوان مالکان کا افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button