کھیل

گھانچھے، جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ غازی کلب کے نام

گانچھے ( محمد علی عالم) اتفاق سپورٹس کلب خپلو کے زیر اہتمام اتفاق جشن بہاراں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل غازی کلب نے اپنے نام کر لیا۔ فائنل میچ اتفاق کلب اور غازی کلب کے درمیان کھیلا گیا ۔ جس میں غازی کلب نے پہلے ہاف میں اتفاق کلب کے خلاف گول کر کے پہلے ہاف کے اختتام تک میں برتری رہی۔ جبکہ اتفاق کلب پہلے ہاف میں کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو ا۔ دوسرا ہاف شروع ہوا تو میچ کے آخری مرحلے میں غازی کلب نے اتفاق کلب کے خلاف دوسرا گول کیا اور آخری 10منٹ میں غازی کلب نے تیسرا گول کر کے میچ میں اپنے نام کر لیا۔ کھیلاڑیوں نے شائقین کو بہترین کھیل پیش کیا۔ میچ کے صدارت کر رہے تھے ڈپٹی کمشنر گانچھے بشارت حسین جبکہ مہمان خصوصی سابق رکن اسمبلی حاجی محمد اقبال اور اعزازی مہمان غلام حسین ایڈوکیٹ تھے ۔ میچ کے اختتام پر شائقین سے خطاب کر تے ہوئے حاجی محمد اقبال نے کہا کہ اتفاق سپورٹس کلب نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے امن و محبت کا بہترین پیغام دیا جس پر اتفاق سپورٹس کلب خراج تحسین کے مستحق ہے۔ کھیلوں کے انعقاد سے جسمانی ورزیش کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کے درمیان محبت کا پیغام بھی ملتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کھیلاڑیوں کے لئے TMSکی جانب سے 10ہزار اور اپنے جانب سے بھی 10 روپے کا اعلان کیا۔ ڈپٹی کمشنر گانچھے کی بھی کھیلاڑیوں کے لئے 5ہزار رپے کا اعلاب کیا۔ آخر میں حاجی محمد اقبال ،ڈپٹی کمشنر بشارت حسین ،ایس پی طفیل احمد ، غلام حسین ایڈوکیٹ اور حاجی محمد یوسف نے کھیلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button