کھیل
داماس سپورٹس کلب اشکومن یونائیٹد کو ہرا کر شہید امن فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
گاہکوچ(نمایندہ پامیر ٹائمز) چٹورکھنڈ اشکومن میں جاری شہید امن سیف الرحمان فٹ بال ٹورنامنٹ میں داماس سپورٹس کلب نے سنسنی خیز اور اہم میچ میں اشکومن یونائیٹڈ کلب کو ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کولیفائی کر لی. جبکہ دوسرے کھیلے گئے میچ میں ہاسس یوتھ کلب نے اتحاد الیون چٹورکھنڈ کو پنلٹی ککس میں شکست دے کر چوتھے روانڈ میں جگہ بنا لی. داماس سپورٹس کلب اور اتحاد الیون چٹورکھنڈ کی ٹیمیں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیموں میں شمار ہوتی تھی، جن کی میچ دیکھنے کے لیئے گراؤنڈ تماشایوں سے بھر گیا تھا. میچ کے پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول سکور نہ کر سکی. کھیل کے دوسرے ہاف کے پندرہویں منٹ میں داماس سپورٹس کلب کے سٹرائیکر ممتاز گوہر نے گول سکور کیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا. داماس سپورٹس کلب آج ہفتے کے روز کوارٹر فائنل میں پکورا ریڈ کے ساتھ ٹکرائے گی.اسی روزکھلے گئے دوسرے میچ میں ہاسس یوتھ کلب اور اتحاد الیون چٹورکھنڈ کے درمیان بھی زبردست مقابلہ ہوا.میچ ایک ایک گول سے برابر رہی،پنلٹی ککس میں ہاسس یوتھ کلب نے کامیابی حاصل کر لی. ہاسس یوتھ کلب کوارٹر فائنل میں یاسین الیون کے ساتھ مقابلے کرے گی.ٹورنامنٹ میں ستر سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں، جنھیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا. جمعے کے روز سے کوارٹر فائنل کے مقابلے شروع ہو چکے ہیں. اتوار کے روز دونوں سیمی فائنل کے میچز ہونگے. فائنل میچ کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر نواز لیگ حافظ حفیظ الرحمان ہونگے. یاد رہے اس ٹورنامنٹ میں ضلع گلگت کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہیں.