تعلیم

ہنزہ، ڈی جے سکول حسین آباد کے طلبا نے قلعہ بلتت، پاور ہاوس اور فلور مل کا مطالعاتی دورہ کیا

ہنزہ( رپورٹ اسلم شاہ)آغا خان ڈی جے ہائی سکول حسین آباد ہنزہ کے طلباء کا حسن آبادپاور ہاوس ،ہنزہ فلورمل اور بلتت فورٹ کا مطالعاتی دورہ ۔ اس دورے کے مقاصد میں بجلی کی پیداواری عمل کا مطالعہ،بجلی کی صنعتی استعمال کا مطالعہ ،علاقائی ثقافت کا تحفظ اور اس کی اہمیت شامل تھے۔اس موقعے پر حسن آباد پاور ہاوس میں سب انجینئرسلیم نے طالبعلموں کو بجلی کی پیداواری عمل کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اور طلبا ء کے سوالات کے جوابات دی اس موقعے پر طلباء نے اس نے بجلی کی پیداواری عمل کا مشاہدہ کیا اور مختلف مشینوں سے آگاہی حاصل کی اس کے بعد طلباء نے ہنزہ فلور مل کا دورہ کیا اور وہاں بجلی کی صنعتی استعال کا مشاہدہ کیا اور آٹا کی تیاری کے مختلف مراحل دیکھے۔اس کے بعد طلباء نے بلتت فورٹ کا دورہ کیا اور اس موقعے فورٹ انتظامیہ نے طلبعلموں کو بلتت فورٹ کی تاریخ سے آگاہ کیااور طلباء کو فورٹ کے مختلف حصے دیکھائے، اس دوران طلباء نے فورٹ کے انتظامیہ سے ہنزہ کے تاریخ کے حوالے سے سوالات کیے اور تاریخ اور تاریخی مقامات کی اہمیت سے آگاہی حاصل کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button