چترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان ضیاء الرحمن افروز کا اعزاز
پشاور (کریم اللہ) اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آبادمیں شعبہ اردو کا طالب علم ضیأ الرخمن افروز نے ماسٹر کے امتحان میں3.8 جی پی اے حاصل کر کے بوائز سیکشن میں پہلی پوزیشن حاصل کی افروز کا تعلق اپر چترال کے ایک خوبصورت گاؤں پرواک ہے وہ اپنی ابتدائی تعلیم میٹرک تک گورنمنٹ ہائی سکول مستوج سے جبکہ بی اے گورنمنٹ ڈگری کالج چترال سے پاس کیا ضیأ اردو اور کہوار زبان میں شاعری بھی کرتے ہیں ان کا اردو شعری مجموعہ’’ آج بھی شام اداس رہی ‘‘شائع ہو کر ادبی حلقوں میں بہت سراہا گیا ضیأالرخمن افروز اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ادبی تنظیم بزمِ اردو کے دو سال صدر کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اسکے علاوہ بیت بازی کے مقابلے میں اسلامک یونیورسٹی کی جانب سے ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں ۔
اپر چترال کے انتہائی دور افتادہ اور پسماندہ گاؤں پرواک سے تعلق اورسہولیات سے محروم گورنمنٹ اداروں سے تعلیم حاصل کرنے والے کسی بھی نوجوان کے لئے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں داخلہ لینا اور پھر اپنے ڈیپارٹمنٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا ایک بہت بڑا کارنامہ ہے ۔