تعلیم

یونیورسٹی آف چترال کے لئے 314ملین روپے کاپہلا نان ڈیولپمنٹل اے ڈی پی پراجیکٹ منظور

چترال(بشیر حسین آزاد)گورنمنٹ آف خیبر پختونخوا نے یونیورسٹی آف چترال کے لئے اے ڈی پی میں 314ملین روپے منظورکرلیے ہیں۔پی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف چترال پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے اپنا بنایا ہوا پی سی ون پیش کیا جس کی منظوری فارم نے دے دی ہے۔ان پیسوں سے اگلے مہینوں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔یونیورسٹی آف چترال31مارچ سے کام کررہی ہے اور ایک ماہ کے قلیل عرصے میں یہ یونیورسٹی آف چترال کی بہت بڑی کامیابی ہے کہ اسے اتنے بڑے پراجیکٹ مل گئی ہیں۔مزید پراجیکٹس پر تیزی کے ساتھ کام ہورہا ہے ان پراجیکٹس سے چترال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button