ثقافتگلگت بلتستان

وادی نگر میں گنانی تہوار جوش و خروش سے منایا گیا، سعدیہ دانش بھی شریک ہوئی

Info
گلگت(خبر نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات،کھیل و ثقافت و امور نوجوانان گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ گلگت بلتستسان کی حکومت علاقائی سیاحت ثقافت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے کھیلوں کو فروغ دیکر ہی نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھا جاسکتا ہے ضلع ہنزہ نگر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے حکومت ہنزہ نگر میں ثقافت اور کھیلوں کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے.
PIC 2
ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کے روز چھلت نگر میں محکمہ سیاحت و ثقافت اور نگر آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے زیر اہتمام سالانہ گنانی فیسٹویل میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ نگر کی کمیونٹی ٹورزم محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تو آئندہ حکومتی سطح پر نگر کے ثقافت کو مزید بہتر انداز میں اجاگر کیا جائیگا.
PIC 1
انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان میں سیاحت و ثقافت اور کھیلوں کو فروغ دیکر بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جاسکتا ہے گنانی فیسٹیول کے موقع پر نگر آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے زیر اہتمام نگر کے ثقافت کے اجاگر کیا کیا بعد ازاں چھلت پولو ٹیم اور بھرپولو ٹیم کے مابین فائنل میچ کھیلا گیا جس میں چھلت کی ٹیم نے بھر کی ٹیم کو 9-0گول سے فتح حاصل کی مہمان خصوصی سعدیہ دانش نے جیتنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے اوررنر ٹیم کو 10ہزار روپے دینے کا اعلان کیا .

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button