گلگت بلتستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے زیر صدارت اجلاس میں 19مارچ کو سیف الرحمن شہید کی برسی منانے کا فیصلہ

گلگت (پ ر) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے زیر صدارت مسلم لیگ ن گلگت، ایم ایس ایف گلگت، لیبر ونگ گلگت کے عہدیداروں اور کارکنوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں 19مارچ کو ’’تجدید عہد امن ‘‘ سیف الرحمن شہید کی برسی گلگت کی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا جس کیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ۔اس موقع پر اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ شہید امن کی برسی کے دوران شہر کا ٹریفک نظام متاثر نہیں ہوگا اور برسی کے تمام اخراجات پارٹی برداشت کرے گی سرکاری وسائل برسی کیلئے استعمال نہیں کئے جائیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ شہید امن سیف الرحمن خان نے گلگت بلتستان میں قیام امن، نوگو ایریاز کے خاتمے کیلئے اپنی جان قربان کی اس لئے 19مارچ کو شہید امن کی برسی ’’تجدید عہد امن‘‘ کے عنوان سے منائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے حکومت کے اقدامات اداروں کی بہتر کارکردگی اور کارکنوں کی کوششوں کی وجہ سے شہید امن کا خواب پورا ہوا ہے اب گلگت بلتستان میں کوئی بھی جگہ نوگو ایریا نہیں شہید امن نے ایک مقدس مقصد اور نظریے کیلئے اپنی ساری زندگی جدوجہد کرتا رہا اور امن ہی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ ہمارا بنیادی ایجنڈا گلگت بلتستان میں امن قائم کرنا تھا حکومتی اقدامات کی وجہ سے گلگت بلتستان امن کا گہوارہ بن چکا ہے صوبے میں رونقیں بحال ہوئی ہے معاشرے میں سزاء و جزاء کا نظام قائم کیا گیا ہے اور تعمیر و ترقی کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنے کارکنوں کا سر جھکنے نہیں دیا ہے ہر فورم پر گلگت بلتستان کا تشخص برقرار رکھا ہے صوبے میں میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا گیا ہے بلاتفریق تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوا ہے صوبے میں میگا پروجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے جس کے ثمرات عوام کو پہنچ رہے ہیں۔ گلگت دارالخلافہ بنایا گیا لیکن سابقہ حکومتوں نے گلگت کی ترقی اور انفراسٹرکچر پر توجہ نہیں دی ہماری حکومت نے بلاتفریق تمام اضلاع کی تعمیر و ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے ہیں جن حلقوں سے مسلم لیگ ن کو مینڈیٹ نہیں ملا تھا ان حلقوں میں بھی ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے گلگت کوماڈل شہر بنائیں گے نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ الیکشن کے دوران دیئے گئے پارٹی مینو فیسٹو کے 70فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں صحت، تعلیم، صفائی، انفراسٹرکچر، میرٹ کی بالادستی، کرپشن کے خاتمے سمیت بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ آج وہ لوگ بھی ہم پر تنقید کررہے ہیں جنہوں نے گلگت بلتستان کو بدامنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ انتظامیہ، پولیس اور تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے گلگت بلتستان میں امن قائم ہوا ہے ۔ حکومت نے شہید امن سیف الرحمن خان کو تمغہ شجاعت کیلئے نامزد کیا ہے اور امن کیلئے کام کرنے والوں کو حکومت شہید امن سیف الرحمن خان کے نام پر امن ایوارڈ اور 50ہزار روپے نقد دے گی جنہوں نے علاقے کی امن کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ ن صرف اقتدار کی جماعت نہیں بلکہ نظریے کی جماعت ہے۔ گلگت بلتستان میں یوتھ کے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے جی بی ایس ایل کے نام سے تمام اضلاع کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا جائے گا جس سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید فروغ دیا جاسکے گااور پی ایس ایل کی گلگت بلتستان کے ٹیم میں نمائندگی کیلئے کھلاڑیوں کو چنا جائے گا۔ اس حوالے سے پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیھٹی سے بات کی گئی ہے بہت جلد نجم سیٹھی گلگت کا دورہ کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button