نیشنل سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ میں کامیاب طلباء وطالبات میں انعامات کی تقسیم
چترال (نذیرحسین شاہ نذیر)نیشنل سکول اینڈکالج چترال کے تحت ہونے والے نیشنل سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ میں پہلی 20پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے اعزاض میں نیشنل سکول اینڈکالج میں ایک رنگا رنگ تقریب کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افیسرطارق محمود تھے،تقریب میں اساتذہ ،والدین اورطلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس ٹیسٹ کامقصد چترال کے طلباء طالبات کومقابلے کے امتخانات کیلئے تیارکرناتھا۔اس ٹیسٹ میں چترال کے مختلف سکولوں اورکالجوں کے پانچ سوبیس طلباء وطالبات نے حصہ لیاجن میں سے پہلی بیس پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاب،کمپیوٹر،ڈیجیٹل ڈکشنری،شیلڈزاوردیگرانعامات تقسیم کئے گئے۔پہلی بیس پوزیشنوں میں سے 13پوزیشنز آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول چترال اورکوراغ کے طلباء وطالبات نے حاصل کیں۔ٹیسٹ میں مجموعی طورپر پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج چترال کے طالب علم وسعی الدین نے حاصل کی اورلیپ ٹاب کے حقدار قرارپائے،دوسری پوزیشن گورنمنٹ مڈل سکول خورکشاندہ چترال کے طالب علم محمدحنیف کے حصے میں آئی اوراُسے بطورانعام کمپیوٹردیاگیا،جبکہ تیسری پوزیشن آغاخان ہائیرسیکنڈری سکول چترال کے طالب علم علی نوازخان نے حاصل کی،علی نواز کوڈیجیٹل ڈکشنری دیاگیا۔اس موقع پر ڈیلی چترال سے گفتگوکرتے ہوئے والدین اورطلباء وطالبا ت نے نیشنل سیلف اسسمنٹ ٹیسٹ کے کوارڈنیٹرعبدالناصر،چیف سپروائزرتنزیل الرحمن،اورسپروائزر انیسہ الماس کی کاوشوں کوسراہا۔ا س موقع پر اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے مہمان خصوصی طارق محمودنے کہاکہ اس قسم کی ہم نصابی سرگرمیاں طلباء وطالبات میں مقابلے کاجذبہ پید اکرتی ہیں اور اس لحاظ سے نیشنل سکول اورکالج کی انتظامیہ مبارک بادکامستحق ہے۔شرح خواندگی کے لحاظ سے چترال کی خیبرپختونخوا میں تیسری پوزیشن ہے اورمعیار تعلیم کوبہترسے بہترکرکے ہم اقوام عالم کے صف میں چترال کوباوقارمقام دے سکتے ہیں۔آخرمیں انہوں نے پوزیشن ہولڈرطلباء طالبات میں انعامات تقسیم کی۔