تعلیم

پھسو گوجال میں بچوں اور بچیوں کے لیے بنیادی انسانی حقوق پر دس روزہ آگاہی مہم کا آغاز

آگاہی مہم کا بنیادی مقصد بچوں اور بچیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے
آگاہی مہم کا بنیادی مقصد بچوں اور بچیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے

پھسو گوجال( احمد علی خان ، تصاویر آصف سخی ویر، ایمان کریم)۔ پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی کے زیر انتظام آغاخان ڈائمنڈ جوبلی اسکول پھسو گوجال میں چھوٹے بچوں کی بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں ایک اگاہی مہم آغاز کیا گیا ہے جو 11 جولائی تک جارہی رہے گا اس 10 روزہ خصوصی انسانی حقوق سےمتعلق آگاہی پروگرام جو پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ( پی ایس اے) اور اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق کے پروجیکٹ یوتھ ٹوگیدھر فار ہیومن رائٹس کی باہمی تعاؤن سے خصوصنا سکول کے بچوں کو ان کی بنیادی حقوق سےمتعلق آگاہی فراہم کرنے کےحوالے سےمنعقد کیا گیا ہے۔

بچوں اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد آگاہی مہم سے مستفید ہو رہی ہے
بچوں اور بچیوں کی ایک بڑی تعداد آگاہی مہم سے مستفید ہو رہی ہے

افتتاہی تقریب میں پھسو ریفام پینل (پی آر پی) کےصدر جناب سنجر بیگ میر محفل اور اقوام متحدہ (یو این) پروجیکٹ وائی ٹی ایف ایچ آر کے انچارج اور صدر پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کراچی جناب بابر مجید صدر محفل، گلگت بلتستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے نائب صدر جناب آصف سخی، ڈی جے اسکول کے ھیڈ ماسٹر فداعلی، ماسٹرمیرباز اور دیگر انتظامیہ کے علاوہ پی ایس اے کے کارکونوں میں سیم احمد، اطہر کریم اور ایمان کریم سمیت سکول کے طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں کی اور اقوم متحدہ کی جانب سے اس پروجیکٹ کو سراہاتے ہوئے کہا کہ اس مفید پروگرام کا دائرہ گوجال کے دوسرے سکولوں میں بھی منعقد کیا جائے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ بچے اپنے بنیادی حقوق سے متعلق معلومات حاصل کر سکے پروگرام کے دوران سکول کے بچوں کو انسانی حقوق سے متعلق مفید اور معلومات پر مبنی کتابیں بھی تقسیم کیئے اس کے علاوہ تقریبنا 500 سے زائد مختلف مظامین سے متعلق کتابین بھی پھسو لائبریری کو عطیہ کر دئے گئے ہیں۔

مقامی افراد نے پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا ہے
مقامی افراد نے پھسو اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا ہے

پروگرام کے پہلے روز کے اختتام پر ھیڈ ماسٹر جناب فداعلی نے یواین اور پی ایس اے کا اس مفید اور منفرد پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button