گلگت بلتستان
چیف سیکریٹری سے میر غضنفر کی ملاقات، ہنزہ کے مسائل پر گفتگو
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق چیف ایگز یکٹو میر غضنفر علی خان اور سابق رکن قانون ساز اسمبلی رانی عتیقہ غضنفر اور پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال کا چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کیا گیا۔ جسمیں علاقے کے مسائل پر طویل گفت شیند ہوئی۔ میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگزیکٹو نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں میں التوا شدہ منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جس میں سنٹرل ہنزہ کے لئے رکھی گئی گریٹر واٹر سیکم میں تاخیر ، ہنزہ میں بدترین بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔ بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کو ختم کرنے کے لئے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر امورکشمیر گلگت بلتستان اورکانا ڈویژن نے سیاحت کے فروغ اور عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے تھر مل جنریٹر کے لئے خصوصی گرانٹ منظور کیا تھا تاہم گرانٹ کے بے دریخ استعمال کی وجہ سے وڈ شیڈنگ پر قابونہ پا سکے علاقے اندھیرے کی راج بن چکی ہے۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے سرکاری محکموں میں ہونی والی غیر قانوں کاموں کے بات چیت میں کہا کہ کسی بھی محکمہ میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کام کرینگے ، متعلقہ افسروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائی گی۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے میر غضنفر علی خان کو یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ ہنز ہ نگر ایک سیاحتی مقام ہے اور علاقے کے عوام انتہائی پر امن ہے پہلی دفعہ گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کی تعیناتی پر ہنزہ کا دورہ کیا گیا تھا ۔ انشااللہ آئندہ چند روز میں ہنزہ کا دورہ کروں گا اور عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرایا۔ اس قبل میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگز کٹو نے چیف سکرٹری گلگت بلتستان کو ہنزہ کے دورے کا دعوت دی۔