گلگت بلتستان

گلگت، احتجاج کے دوران پتھر لگنےسے خاتون زخمی

گلگت (نمائندہ) شہر سے 20 کلو میٹر دورضلع غذر کے راستے مین واقع بارگو گاوں کے طالبات نے محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران پتھر لگنے سے ایک خاتون زخمی ہو گیئں۔ جس ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گرلز ہائی سکول بارگو کے طالبات نے سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف شاہراہ غذر پر احتجاج کیا۔ اور شاہراہ کو 4 گنھٹے کے لئے بلاک کیا۔ اس دوران مسافروں اور احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کا آپس میں تکرار ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ اس موقع پر احتجاجی مظاہرین اور مسافروں نے ایک دوسرے پر پتھراو کیا جس کے باعث ایک خاتوں زخمی ہو گئی 

طالبات کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے سکول میں خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کی وجہ سے طالبات کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ مظاہرین نے الزام لگا کہ گرلز ہائی سکول کے نام پر غیر مقامی اساتذہ تعینات کیا گیا ہے جوڈیوٹی سے غائب ہیں۔ اور سفارشی بنیادوں پر گھروں میں بیٹھے ہیں یا اپنے قریبی سکول میں ڈیوٹی دے رہے ہیں اور تنخواہ گرلز ہائی سکول بارگو سے وصول کر رہے ہیں۔ اگر محکمہ تعلیم نے سکول میں اساتذہ کی کمی اور فرار اساتذہ کو سکول میں نہیں بیھجا تو وہ گلگت میں محکمہ تعلیم کے باہر دھرنا دیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button