گلگت بلتستان

گلمتی نالہ میں پولیس اور مبینہ مویشی چوروں میں تصادم، ایک ہلاک

غذر (نمائندہ خصوصی ) گلمتی نالہ میں پولیس اور مویشی چوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، ایک ملزم جاں بحق جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ۔ پولیس نے نعش قبضے میں لے لی، نعش کو پوسٹمارٹم کے لئے گاہکوچ لایا جائیگا جس کے لئے رضاکاروں کی ٹیم گلمتی نالہ روانہ کردی گئی ہے ۔ ملزم کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ،ملزم سے پستول برآمد کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گلمتی نالہ میں مویشی چوروں اور پولیس ٹیم کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگیا ۔ گلمتی نالہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق چار افراد نے نالہ سے مویشی چرانے کی کوشش کی ۔ مویشی لے جاتے ہوئے چوروں کا پولیس ٹیم سے سامنا ہوا ۔ پولیس پارٹی دیکھتے ہی چوروں نے فائرنگ شروع کردی پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک مویشی چور جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار کو بھی معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ فائرنگ کے بعدتین ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوئے ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ۔ مرنے والے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو گاہکوچ لانے کے انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ ایس پی غذر کی اپیل پر نعش لانے کے لئے گلمتی سے رضاکاروں کی ٹیم گلمتی نالہ روانہ ہوگئی ہے ۔ یاد رہے کہ گلمتی نالہ تک روڈ سے بارہ گھنٹے کا پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button