گلگت بلتستان

"یانگ جامن کو ہنزہ کا بادشاہ بنانے والوں کو بہت جلد منظر عام پر لائیں گے”، اکرام اللہ بیگ جمال

ہنزہ (پریس ریلیز) سوست  ڈرائی پورٹ ہنزہ کے ڈائریکٹر اکرام اللہ بیگ جمال نے ایک اخباری بیان میں سابق چیف ایگزیکٹیو میر غضنفر علی خان پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ایک  بدنام چائینہ سمگلر ینگ جامن کو اپنے محل میں دعوت دی اور اسے سادہ لوح عوام کے سامنے چین کے سفیر کے طور پر پیش کیا، جو بہت ہی افسوسناک ہے. اخباری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میر غضنفر کو زیب نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا  ہے کہ وہ  ینگ جامن کو ہنزہ کا بادشاہ بنانے والوں کو  بہت جلد منظر عام پر لائینگے اور بارہ سالوں میں لوٹی گئی تنظیمات کے ممبروں کے رقم دلا کر رہنگے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ینگ جامن نے ہنزہ کو اپنا گھر بتاتے ہوئے شرم تک محسوس نہیں کیا. اور یہ کہ انہوں نے 30سالوں سےK.K.Hسے وا بسطہ ہونے پر فخر تو کیا مگر اس روڈ سے پرندوں کے کتنے اقسام سمگلنگ کرکے اسلام آباد تک پہنچایا گیا ہے وہ نہیں بتایا۔

انہوں نے اخباری بیان میں الزام لگایا ہے کہ سوست ڈرائی پورٹ پر ینگ جامن کے کہنے پر ایک چانیز نے چیرمین ظفر اقبال  پر حملہ کرکے کلپ مارا اور یہ کہ چینی خاتون نے مقامی ایجنٹوں کی مشاورت پر درخواست لکھ کر FIRدرج کروا دی. انہوں نے لکھا ہے کہ اس طرح سے سچ کو چھپایا نہیں جاسکتا.

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button