گلگت بلتستان
گلمت – شاہراہ قراقرم کی تعمیرنو کے دوران این ایچ اے اور چینی کمپنی کی من مانیاں، مقامی کاشتکار سراپا احتجاج
ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) این ایچ اے اور سی آر بی سی کی من مانی عروج پر غریب عوام کی بات سننے کے لئے تیار نہیں ہے ۔ بالائی ہنزہ کے تحصیل ہیڈ کواٹر گلمت میں شاہراہ قراقرم کی توسع منصوبے پر کاکام جاری ہے شاہراہ قراقرم کے دونوں اطراف زرعی اراضی کے لئے پانی کے گزر گاہوں کو بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے شاہراہ قراقرم کے متصل کسانوں کو سخت دشواری اور مشکلات کا سامنا ہیں۔ جبکہ دوسری طرف NHAاور CRBCکے حکام ٹھس سے مس نہیں ہو تے اور مقامی عوام کی مشکلات سننے کے لئے تیار نہیں ۔گلمت کے عوام نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ سے اپیل کی ہیں کہ گلمت گاوں کے میکنوں کو جو کہ سالوں سے شاہراہ قراقرم کے آس پاس زمینوں کو پانی دینے کیلئے دس سے بارہ پانی کے گزر گااہیں موجود تھی مگر این ایچ اے اور سی آر بی سی کے زمہ داروں نے جان بوجھ کر کرپشن کے لئے صرف پانی کے دو گز ر گاہ بنائے ہے جبکہ کی توسیعی منصوبے میں مزید گزر گاہیں ہے اس پر عمل کروایا جائے تاکہ عوام کو زمینوں میں پانی دینے کیلئے مستقبل میں مشکلات نہ ہو۔
——What about the Residents and People and Fruits, How the road enlightenment changed here? How many Time the People reacted???? How the political leadership addressed this issue what measures the CO. and Govt. evoked. YOUTH SHOULD NOTE IT>