کھیل

ہنزہ پریمیر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز

افتتاح میچ سے قبل
افتتاحی میچ سے قبل لی گئی ایک تصویر

ہنزہ ۔نگر (اکرام نجمی) گزشتہ روز جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہنزہ پریمیر لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہنزہ کے مشہور بلتت پولوگراوٗنڈ میں ہوا اس ٹورنامنٹ میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع سے 50سے زائد فٹ بال ٹیموں میں مقابلہ ہوگا ۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بلتت رورل سپورٹ آرگنائزیشن کے چیرمین نور خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں برائیوں سے نوجوانوں کو کھیل اور اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کے زریعے بچایا جاسکتا ہے اور ایک مہذب معاشرے کے تشکیل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہوتا ہے کھیل کے زریعے گلگت بلتستان کے عوام کو امن محبت اور آپس میں مل جل کر علاقے کی ترقی اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جاسکتا ہے۔

چیرمین نورخان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں قائم ایل ایس اوز نوجوانوں کی ترقی کو اپنے طویل العیاد منصوبہ بندی کا حصہ بناکر اس پر کام کریگی۔

ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ہنزہ کے سول سوسائٹی آرگنائزیشن اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور عوامی حلقوں نے نوجوانوں میں کھیل اور اس طرح کے مثبت سرگرمیوں کے فروغ میں اپناکردار ادا کرنے پر جاپان چوک فٹ بال ایسوسی ایشن کو خراج تحسین پیش کی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button