نوجوان

عالمی یوم نوجوان کی مناسبت سے گلگت میں تقریب کا انعقاد

DSC01316 copy (1)
گلگت(پ ر)صوبائی وزیر اطلاعات سیاحت، ثقافت، کھیل و امور نوجوانان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ملکی تعمیر و ترقی میں نوجوان اہم کردار ادا کر سکتے ہیں نوجوانون کو ایسے مواقعے فراہم کئے جائے تاکہ ملک و قوم کے نام پوری دنیا میں بلند کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیملی پلاننگ و دیگر اداروں کے اشتراک سے عالمی یوم نوجوانان کے حوالے سے منعقدہ تقریب بعنوان ’’نوجوان اور ذہنی صحت‘‘ سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان ہمارا مستقبل ہے ذہنی طور پر صحت مند نوجوان صحت معاشرہ تشکیل دیتا ہے دیگرصوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ موجود ہے یوتھ ایکسچینج پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو دیگر صوبوں میں بھیجا جائے گا اس حوالے سے حکومت آزاد کشمیر سے بھی بات چیت جاری ہے ہمیں بہترین شہری ثابت کرنے کیلئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا ہمارے ڈیپارٹمنٹ نوجوانوں کے بہترین کونسلنگ کیلئے کام کر رہا ہے اور اسی حوالے سے یوتھ ہلپ لائن قائم کیا جارہا ہے اور یوتھ پالیسی سمیت دیگر منصوبے صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان کے خاتمے کیلئے شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس کی تدارک و سد باب کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا اس وقت ملک دہشتگردی کے لپیٹ میں ہے14اگست کی تقریب آپریشن ضرب عضب کے شہداء اور غازیوں کے نام سے منسوب کیا جارہا ہے اور شایان شان طریقے سے یوم آزادی منائیں گے.
تقریب سے فیملی پلاننگ کے پروگرام منیجر رضوان علی اے کے آر ایس پی کے ،آر پی ایم جمیل الدین و دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش ،سیکریٹری سیاحت و کھیل اختر رضوی و دیگر نے شرکاء میں تعریفی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button