چترال

چترال: موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی ساری حدود پھلانگ دی ہے۔ہارون بلور

haroon bilor

چترال( بشیر حسین آزاد ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی نائب صدر ہارون بلو ر نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے کرپشن اور لوٹ کھسوٹ کی ساری حدود پھلانگ دی ہے جس کا ثبوت ان کا اپنے ہی دو صوبائی وزرا کو کابینہ سے اخراج ہے جبکہ اے این پی نے پانچ سال حکومت کرنے کے باوجود ایک وزیر کو بھی کرپشن کے الزام میں برخاست یا معطل نہیں کیا۔ چترال کے گورنر کاٹج میں اتوار کے روز پارٹی کی ضلعی عہدیداروں کی ایک غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تمام الزامات کے باوجود اب تک اے این پی کی کسی وزیر پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں بنا اوردنیا اب اس بات کی قائل ہوگئی ہے کہ ہم پر بدعنوانی کے الزامات محض الزام ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کی قیادت کبھی بھی ایسے وعدے نہیں کئے جوکہ ایفا نہ ہوسکے جبکہ عمران خان نے الیکشن سے پہلے کئے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہ کرسکا۔

anp 5

انہوں نے کہاکہ اے این پی نے جوکہاکر دیکھا یا جن میں صوبے کے نام کی تبدیلی،آئین کے ذریعے صوبائی خودمختاری کا حصول، این ایف سی ایوارڈ، پسماندہ اضلاع کی ترقی اور طالبان کی سرکوبی شامل تھے اور خیبر پختونخوا کی سرزمین گواہ ہے کہ طالبان کے خلاف مزاحمت میں اے این پی نے اپنے 800کارکنوں کے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپنے آ پ کو دینی جماعت کہلانے والی جماعت اسلامی عمران خان کے ساتھ اقتدار میں شریک ہے جس نے 126دن تک اسلام آباد میں رقص وسرود کا محفل جمائے رکھا۔ انہوں نے مقامی کارکنان کی جوش اور جذبے کی داد دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں انہیں اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اے این پی کے عوام دوست پروگرام کو عام لوگوں میں پھیلانے میں کارکن ہی واحد ذریعہ ہیں جوکہ کسی بھی پارٹی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ہارون بلور نے کہاکہ مقامی لوگوں کو اکھٹا کرنا کارکنوں کا کام ہے جبکہ ان کو قائل کرنا صوبائی اور مرکزی قیادت کا کام ہے ۔ اس موقع پر صوبائی لیڈر شازیہ اورنگزیب کے علاوہ مقامی لیڈر ضلعی صدر مولانا عبداللطیف، نائب صدر خدیجہ سردار، جنرل سیکرٹری میر عباد اللہ اور دوسرے بھی موجود تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button