بارگو (گلگت) میں جشن آزادی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد
گلگت( سٹاف رپورٹر) بارگو میں جشن آزادی امن فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائینل کزن کلب شکیوٹ اور ساون کلب بارگو پائین کے مابین کھیلا گیا جس میں ساون کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کزن کلب کو شکست دے کر فائینل اپنے نام کیا۔ مقررہ ٹائم میں دونوں ٹیموں کی طرف سے ایک ایک گول کیے جس سے میچ برابر رکھا۔ اور ٹیموں کو مذید پندرہ منٹ دیئے گئے لیکن دونوں طرف سے کوئی گول ہو ا، دونوں طرف سے گول کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی کک پر ہوا۔ پنلٹی کک پر ساون کلب بارگو پائین نے دو کے مقابلے میں تین گول سے کزن کلب شکیوٹ کو شکست دی۔
سابق مشیر تعلیم و جنرل سکرٹیری انجمن اہلال احمر نور العین نے کہا ہے کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔انجمن اہلال احمر نے یوتھ کومعاشرے میں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مواقع فراہم کر رہا ہے۔یوتھ انجمن اہلال احمر کے پلیٹ فارم سے معاشرے میں انسانی خدمت کو اپنا شعار بنائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے بارگو میں منقعدہ جشن آزادی امن فٹ بال ٹورنامنٹ کے موقع پر کہا ۔ اُنہوں نے کہا کہ یوتھ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر ہمیں عہد کرنا ہے کہ انسانیت کی خدمت اور معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔گلگت بلتستان کے یوتھ میں بے شمار صلاحیتیں موجود ہیں ان یوتھ کو اگر موقعے ملے تو ملک اور بین الااقومی سطح اپنا اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔کھیل کا میدان ہو یا تعلیم کا میدان گلگت بلتستان کے یوتھ نے جی بی کانام روشن کیا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارج الخدمت فاونڈیشن محمد طاہر رانا نے کہا کہ یوتھ معاشرے میں ستوں کی حیثیت ہے ۔ اس لئے اس ستون کو مضبوط کرنا ہمارا فرض ہے مثبت سرگرمیوں سے معاشرے کو صحت مند وتوانا رکھنا یوتھ کا اولین فرض ہے۔