شگر میں جاری جشنِ کے ٹو کے تیسرے روز کرکٹ کے تین میچز کھیلے گئے

شگر(سپورٹس نیوز)جشن کے ٹو کے سلسلے میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ تسرے روز کرکٹ کے تین مقابلہ میچ کھیلا گیا جس میں کنگ سٹار نیالی نے شائن سٹار چھورکاہ کو اور شاہین گرین الچوڑی نے ستارہ جرات سٹار کو ہراکر تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں کنگ الیون نیالی نے پہلے کھیلتے ہوئے 120رنز بنائے جس کے جواب میں شائن سٹار چھورکاہ صرف 60رنز پر آل آوٹ ہوگئے۔ اس طرح کنگ الیون نیالی نے 60رنز سے میچ جیت کر تیسرے راؤنڈ کیلئے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔ جبکہ دوسرے اہم میچ میں ستارہ جرات کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے 61رنز بنائے تھے۔جس کے جواب شاہین گرین الچوڑی کی ٹیم نے 7 وکٹ کی نقصان پر پورا کیا۔ اس طرح میچ شاہین گرین الچوڑی نے جیت لیا۔آج مزید دو میچ کھیلا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments