کھیل

چترال میں یوم آزادی کے موقعے پر فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد

چترال(بشیر حسین آزاد) ایلی پروجیکٹ اے کے آرایس پی ،ملک سعد شہید میموریل سپورٹس ٹرسٹ اور ضلعی انتظامیہ کی باہمی اشتراک سے چترال میں یوم آزادی انتہائی جوش خروش سے منایا گیا۔گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول چترال میں چترال کے چار فٹ بال ٹیموں کے ساتھ پروگرام میں شمولیت کے بعد پریڈگروانڈ تک اسسٹنٹ کمشنر عبدالاکرم اور کوارڈینٹر ملک سعد ٹرسٹ ضلع چترال حسین احمد کی قیادت میں ریلی نکالی۔جہاں چترال کے چیدہ فٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ کا انعقاد کیا گیا۔پہلا میچ زرگراندہ چترال اور گولدور کے ٹیموں کے درمیان جبکہ دوسرا میچ جنالی ایلیون اور جغور کے ٹیموں کے مابین کھیلا گیا پہلے میچ میں گولدور نے زرگراندہ اور دوسرے میں جنالی ایلیون نے جغور کو ہرایا۔سہ پہر کو چترال پبلک سکول اینڈ کالج کے طلباء نے پی ٹی کا شاندار مظاہرہ کیاا س کے بعد گورنمنٹ سنیٹینل ماڈل سکول اور پرائیویٹ سکولوں کے مشترکہ کے ٹیموں کے درمیان فٹ بال میچ کھیلا گیا جو پرائیوٹ سکولوں کے مشترکہ ٹیم نے جیت لیا۔فائنل میچ جنالی ایلیون اور گولدور ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جسمیں گولدور ٹیم نے شاندار مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے ایک گول سے ٹرافی اپنی نام کرلی۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس افیسر رحمت الدین تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کی۔رات کو ڈی سی چترال سمیت دیگر مہمانان اور کھلاڑیوں کے لئے عشائیہ کا انتظام کیا گیاجس کے بعد ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے حسین احمد نے چترال میں کھیلوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ڈی سی چترال نے اپنے مختصر خطاب میں شاندار پروگرام منعقد کرنے پر منتظیمین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فٹ بال سمیت دیگرکھیلوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی وہ اپنی بھرپور کوشش کرینگے۔ چترال کے ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹیم کو ڈویژنل ایویٹ میں شرکت کے لئے فنڈ کا بھی اعلان کیا جس پر شرکاء نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔ جشن آزادی کی مناسبت سے مشاعرہ پروگرم ہوا جسمیں چترال کے معروف شعراء نے آزادی کے دن کے حوالے سے اپنے خصوصی اشعار پیش کئے۔پروگرام کے آخر میں ثقافتی پروگرام میں چترال کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ ایلی(EELY)پروجیکٹ AKRSP،MSSMSTاور ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئیندہ بھی اسی طرح کے شاندار پروگرام منعقد کئے جائینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button