گلگت بلتستان

ضلع دیامر کے ہیڈ کوارٹر چلاس میں جشن آزادی کی تقریب منعقد

YOOM AAZADI 1

چلاس(اسداللہ) ملک بھر کی طرح دیامر میں بھی یوم آزادی انتہائی جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منایا گیا دن کا آغاز مساجد میں ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائی سکول چلاس میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی جنرل منیجر واپڈا دیامر بھاشہ ڈیم انجئینر محمد نواز بٹ ،میر محفل ایس پی دیامر نوید خان ،جبکہ صدر محفل قائمقام ڈپٹی کمشنر دیامر قیصر نعیم تھے تقریب دیامر کے مختلف محکموں کے حکام کے علاؤہ سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے ولے افراد اور مختلف سکولوں کے طلبہ نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔

YOON AAZADI 2تقریب کے آغاز میں آپریشن ضرب عضب کے شھداء کی یاد میں سائرن بجا کر دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی بعد ازاں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی بوائز سکاؤٹس کے چاک و چوبند دستے نے مارچ پاس کیا اور سلامی دی تقریب میں سکولوں کے بچوں نے ملی نغموں اور تقاریر کے زریعے یوم آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جی ایم واپڈا محمد نواز بٹ نے کہا کہ یوم آزادی کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں برؤے کار لائیں اور کام کام کام کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام نے جس جوش و جذبہ سے یوم آزادی کا جشن منایا وہ تاحیات یاد رہیگا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم دیامر ہدایت اللہ نے کہا کہ زندہ قومیں یوم آزادی انتہائی جوش وخروش سے مناتی ہیں یوم آزادی ہمیں درس دیتا ہے کہ ہم سب مل کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم دیامر نے ضلع بھر کے سکولوں میں تقاریب ک اہتمام کیا ہے تاکہ یوم آزادی کی اہمیت سے ہر فر کو آگاہی حاصل ہو سکے اس موقع پر معروف سکالر وسابق ڈپٹی کمشنر الحاج آدم شاہ ،ٹرائیبل سپیشلسٹ دیامر بھاشہ ڈیم دیامر رحیم شاہ کے علاؤہ سکول کے طلبہ نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ کو چئیرمین واپڈا کی طرف سے نقد انعامات بھی دئیے گئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button