گلگت بلتستان

وفاقی وزیر خرم دستگیر خنجراب سے واپسی پر کریم آباد پہنچ گئے، میر غضنفر سے ملاقات

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال اوسینئر نائب صدر شاہ گل دینار اور مسلم لیگ ہنزہ کے کارکنوں نے وفاقی وزیر صنعت و تجارت انجئنر خرم دستگیر کا خنجراب ٹاپ سے واپسی پر عطا آباد سپل وے پر ان کا شاندار استقبال کیا۔ جس کے بعد صوبائی وزیر کو قافلے کی شکل میں سابق چیف ایگریکٹو و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن میر غضنفر علی خان کے میر پیلس لے گئے۔ جہاں پر پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے ظہرانے کا بدوبست کیا گیا تھا۔اس موقع پر میر غضنفر علی خان کے علاو ہ سابق رکن اسمبلی گلگت بلتستان رانی عتیقہ غضنفر ، عمائد ین ہنزہ وپا کستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے کثیر تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔

ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر نے کہا ہنزہ اور نگر کو الگ الگ ضلع بنانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے مشاورت کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ہنزہ کی جغرافیائی اہمیت اور دیرینہ مطالبہ کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میں اضافی نشت دینے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہنزہ کو فیری ٹریڈ علاقہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انھوں نے ناصر آباد کے عوام کے مطالبات کے جواب میں کہا کہ وہاں پر جو بھی قدرتی معدنیات پایے جاتے ہیں، ان پر مقامی لوگوں کا حق ہے اس میں گلگت بلتستان منرل کے حکام کو چاہیے کہ ان کا حق دلایا جائے ۔

اس سے قبل میر غضنفر علی خان سابق چیف ایگر یکٹو، جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نگر اور جاوید اقبال صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویثرن نے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ ہنزہ سب ڈویثرن  کی ایک لاکھ  سے زائد آبادی اس وقت اندھیر ے میں ڈوبی ہوئی ہے اور علاقے میں بجلی کی پیداور کے کثیر وسائل موجود ہیں. جس کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت ہنزہ میں صرف 8سو کلو واٹ بجلی پیدا ہوتی ہے وہ بھی اسپیشل لائینوں ، اور سرکاری دفاتر کے لئے برابر ہے ،جبکہ اور اس وقت بجلی عوام ہنزہ کو تین دن میں صرف دو گھنٹے کے لیے مہیا کئے جاتے ہے۔ جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم دیگر ضروریات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں۔ بزیفنگ میں مزید انہوں نے کہا کہ تھرمل جنریٹر کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ دو کروڑ سے زائد کی رقم بھی مقامی انتظامیہ کی کرپشن کی نذر ہوگئی. تاحال تھر مل جیرٹر بند ہے ، انہوں نے کہا کہ تھرمل جنریٹر عوام کی اخری امید تھی مگر وہ بند پڑی ہے انہوں نھے مطلبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر اس کو ان کرکے عوام کو بجلی فرہم کیا جائے۔انھوں وفاقی وزیر صنعت و تجارت کا ہنزہ آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button