ثقافت

ادبی تنظم "فکر” کے زیر اہتمام سکردو میں مشاعرہ، وزیر اعلی شریک ہوے

FKR BLN

سکردو(رضاقصیر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ادبی و سماجی تنظیم فکر کے زیر اہمتام ہونے والے مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت شعراء کے درپیش مسائل حل کرنے کی کوشش کرے گی اور شعراء کو تمام مراعات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی انہوں نے کہا کہ بلتستان ادب کے لحاظ سے زرخیز علاقہ ہے یہاں کے شعراء ملکی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کا ادبی معیار ملک کے کسی دیگر صوبے سے کم نہیں، یہاں کے شعراء کم وسائل کے باوجود ادبی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، جس کا ثبوت آج کا مشاعرہ بھی ہے جس میں شعراء نے منظم انداز میں وطن کے حضور شاندار نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے ادبی تنظیم فکر کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ بعد ازاں ادبی تنظیم فکر کے صدر اور نوجوان شاعر ذیشان مہدی نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ اد ا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ڈپٹی کمشنر سکردو راجہ فضل خالق کی خصوصی توجہ کی وجہ علاقے میں ادبی سرگرمیاں تیز تر ہوگئی ہیں۔ ادبی تنظیم فکر معیاری ادب کے فروغ کے لیے کوشاں ہے ان کی خدمات لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مکمل آئینی خود مختاری ملنے چاہیے مکمل آئینی حقوق ہمارا حق ہے آئینی حقوق کے حصول کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ جو بھی پارٹی ہمارے آئینی حقوق کےء لیے آواز آٹھائے گی اس کا ہم احترام کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ طاہر القادری نے اپنے ایجنڈے میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی حقوق دینے کی بات کی ہے جشن آزادی کو شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور یوم آزادی پاکستان و بلتستان میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کررہے ہیں ہم دیگر صوبو ں سے ذیادہ محب وطن ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے انہوں نے تاریکی مشاعرے کے انعقاد پر ادبی و سماجی تنظیم فکر کے صدر زیشان مہدی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ادبی تنظیم فکر معیاری ادب کے فروغ کے لیے کارہارئے نمایاں انجام دے رہی ہے انہوں نے کاوشیں لائق تحسین ہیں ۔

معروف ادبی تنظیم فکر کے زیر اہتمام تاریخی مشاعرہ، سامعین رات گئے تک ہمہ تن گوش رہے۔ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں معروف ادبی تنظیم فکر کے زیر اہتمام جشن آزادی مشاعرہ ہوا جس کی صدارت وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کر رہے تھے جبکہ گلگت بلتستان کے معروف شاعر حبیب الرحمان مشتاق بحیثیت مہمان خصوصی شریک تھے۔ استاد شاعر پروفیسر حشمت علی کمال الہامی بطور میزبان جبکہ تنظیم کے صدر ذیشان مہدی اور جنرل سکریٹری محمد علی انجم نے نظامت کے فرائض سرانجام دئیے۔ مشاعرے میں کمشنر بلتستان، ڈپٹی کمشنر سکردو دیگر محکموں کے سربراہان، ادبی و سماجی شخصیات اور سخن شناس سامعین کی بڑی تعداد موجود تھی جو رات گئے تک شعراء کو داد و تحسین سے نوازتے رہے۔ مشاعرے میں حشمت کمال الہامی اور حبیب الرحمان مشتاق ، احسان شاہ، رسول تمنا، زاہد سعید، افضل روش،عمران شاہ انجم، اعجاز فاخر، ظہیر سحر، ذیشا ن مہدی، طالب مجروح، طالب حسین طالب، قمر کاظمی، حامد اسد، نصیر ترابی، روزی علی، محمد علی انجم ،الطاف ہاتف ، عسکری جوہر، نثار یاور، مرتضی اخوندی، ابوزر ایوب، معمر سالک، الیاس سامی ، عارف خاکی اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button