سیاست

وزیراعلی کا دورہ کامیاب اور ان کا اعلان کردہ میگا پراجیکٹ تاریخی ہے، صدر پی ایم ایل این شینبر

نگر ( اقبال راجوا) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا دورہ نگر کامیاب اور تاریخی رہا ،ہم ان کے میگا پروجیکٹ کے اعلان کو تاریخی قرار دیتے ہیں ، عوام نگر وزیر اعلیٰ کا اتنے بڑے منصوبوں کا اعلان کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ صدر پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل چھلت شینبر۔انہوں نے مذید بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے نگر کو شاہراہ ترقی پر گامزن کرنے کے لئے تحصیل شینبر کے کارکنوں بالخصوص جنرل سیکریٹری حاجی قربان علی کی خواہش کرتے ہوئے تحصیل شینبر تشریف لائے اور کے کے ایچ کو لنک کرنے کے لئے چھلت آر سی سی پل ،خواتین ڈگری کالج،تحصیل چھلت کو فعال کرنے اور چھلت برویلی روڑ ٹینڈر کے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کر کے فوری طور پر دس دن کے اندر روڑ کام شروع کرانے جیسے منصوبوں کا اعلان کر کے عوام شینبر کا دل جیت لینے کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن کو مضبوط کرنے کا ایک ضواز فراہم کیا ہے ۔ نمبردار طالب حسین نے مذید کہا کہ سی ایم حافظ حفیظ الر حمٰن کے ترقی پسند وژن کو عوام نگر میں خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے اب عوام نگر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وژن اور ان کے منشور کو خوب سراہتے ہیں ۔ انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کو پاکستان با لخصوص گلگت بلتستان میں ترقی سے بہت لگاؤ ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ اگلے الیکشن میں ہم نگر کے دونوں حلقوں سے کلین سویپ کرنے میں کامیاب ہونگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button