گلگت بلتستان

ایل ایس او شگر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

شگر(عابد شگری) شگر زرخیز اورذہین لوگوں کی سرزمین ہے یہاں کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ معاشرے کی ترقی میں حصہ لے رہے ہیں۔ایل ایس او مرکنجہ کی تشکیل کے بعد لوگوں کی فلاح و بہبود ،آمدنی میں اضافے اور غربت میں کمی کیلئے پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے جس سے عوام کی تقدیر بدل جائیں گے۔ ان خیالات کا مرکنجہ ایل ایس او کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار برائے تشکیل ٹاسک فورس و اشتراکی فورم سے خطاب کرتے ہوئے حاجی وزیر فدا علی،فرمان کلثوم،ڈاکٹر اختر علی،عاشق حسین،ایثار ، ڈاکٹر وزیر غلام حسین اورمحمد عمران خان نے کہا۔

ایل ایس او مرکنجہ شگر کے زیر اہتمام سرکاری،نجی اور سول سوسائٹی کی اشتراکیت اور شمولیت کیلئے ٹاسک فورس کی قیام عمل میں لانے کیلئے ایک سیمینار منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد جعفر تھے جبکہ دیگر اداروں LG&RDکے پی ایم نثار حسین،اے کے آر ایس پی کےRPMکلثوم فرمان،ایل ایس او مرکنجہ کے چیئرمین حاجی وزیر فدا علی،ڈاکٹر اخترDPG،عاشق ایم ڈی ایلی پروجیکٹ،ڈاکٹر وزیر غلام حسین سینئر ہیلتھ آفیسر شگر ،ایل ایس او مرکنجہ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ممبران،ویلیج کمیٹی کے صدور و منیجر صاحبان نے شرکت کی۔سیمینار کا مقصد AKRSPاور LSOمرکنجہ کے درمیان طے پایا جانے والے چار سالہ منصوبے کی تکمیل اور نگرانی کیلئے ٹاسک فورس کی قیام عمل میں لانا تھا۔جبکہ تمام سول،سرکاری اور نجی اداروں کی ایک دوسرے سے تعاؤن کیساتھ ان پروگرام کو حتمی شکل دیا جائے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ضلع کونسل و چیئر مین ایل ایس او مرکنجہ حاجی وزیر فدا علی نے ایل ایس او مرکنجہ کے اغراض و مقاصد،ضروریات مرکنجہ میں موجود وسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کلثوم فرمان نے کہا کہ شگر کی لوگ محنتی اور جفاکش ہے۔یہاں کی خواتین زندگی کی تمام شعبوں بشمول سماجی شعبے میں آگے آگے ہیں۔ جو یہاں کی شمولیاتی ترقی کیلئے نیک شگون اور مثبت پہلو ہے۔

قائم مقام اسسٹنٹ کمشنر شگر محمد جعفر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ آئندہ لوکل گورنمنٹ کے مرکنجہ یونین کے تمام سکیمیں ایل ایس او کی مشاورت اور پلیٹ فارم سے کیا جائے گا۔اس موقع سیمینار میں شریک شرکاء نے گروپ میں مرکنجہ یونین کے مسائل اور وسائل کے بارے میں چارٹ کے ذریعے پیش کیا۔جس کی روشنی میں آئندہ چار سالاپروگرام کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button