گلگت بلتستان
پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل ہوںے نہیں دے گی، سعدیہ دانش
گلگت(پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات سیاحت و ثقافت و کھیل سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ جمہوریت کو کبھی بھی ڈی ریل ہونے نہیں دیا جائے گا پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کریگی کسی فرد واحد کے اسمبلی میں آنے کی بے چینی کے باعث انتخابات ممکن نہیں، جمہوری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انتخابات کروائے جائینگے حفیظ الرحمن بھی صرف اور صرف پیپلزپارٹی کے خلاف بیانات دے کر اپنی سیاسی ساکھ کو زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں اگر سیاست کرنی ہے تو مفاہمت اور برداشت کی سیاست ہمارے قائدئین سے سکھیں اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ وفاق میں ن لیگ کی حکومت کا قیام ہی پیپلزپارٹی کی مرہون منت ہے حفیظ الرحمن اور ان کے قائدین پیپلزپارٹی کے قائدین خصوصا پارٹی کو چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاست ، مفاہمت اور جمہوریت کو پروان چڑھانے کی پالیسی سے سبق حاصل کرنی چاہیے ن لیگ کی صوبائی قیادت کو پی پی پی کی صوبائی حکومت کی بجائے وفاقی حکومت کیلئے دعا کرنی چاہیے پیپلزپارٹی نے وفاق میں ن لیگ کا سپورٹ اسی لئے کیا تاکہ جمہوریت برقرار رہ سکے۔ ن لیگ نے وفاق میں جمہوری حکومت کے خلاف نعرے اور ریلیاں نکالیں آج بھی لیگی صوبائی قیادت نے اپنی روایات کو برقرار رکھا ہے جمہوریت کو کبھی ڈی ریل نہیں ہونے دینگے جو لوگ انتخابات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں یہ ان کی خام خیالی ہے صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ سیاسی پختگی کا ثبوت دیا ہے ن لیگ کی ہٹ دھرمی اور سیاسی ناپختگی کے باعث آج ملک کے حالات ناگفتہ بہہ ہیں انہوں نے موجودہ حالات کے حوالے سے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا طریقہ کار غلط ہے ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ ہمیں ملک اور عوام عزیز ہیں اور پیپلزپارٹی ہمیشہ سے عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ااج ملک میں جو حالات پیش آگئے ہیں یہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کا شاخسانہ ہھے۔ ان کی حکومت کتنی کامیاب ہے وہ سب کے سامنے ہیں جس طرح موجودہ حالات کو سلجھانے کی ضرورت تھی ایسا نہ کیا گیا بلکہ معاملے کو الجھایا گیا اور طرح طرح کے ایشوز کھڑے کر دئیے گئے جو کہ ملکی مفاد میں ہرگز نہیں ہیں ن لیگ کی وفاق میں حکومت بننے ایک سال ہوا ہے اور ان کی کارکردگی عوام کے سامنے ہیں پیپلزپارٹی کی جمہوری حکومت نے جس طرح جمہوریت رویات کو برقرار رکھتے ہوئے تمام پارٹیوں کو ساتھ لیکر پی پی حکومت نے اپنا دور اقتدار مکمل کیا اور ایک جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار کیا اس کی مثال کہیں نہیں ملتی، انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت بھی اپنی آئینی مدت پوری کریگی حفیظ الرحمن کو صوبائی حکومت کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں وہ وفاق کیلئے خیر منائیں۔