گلگت بلتستان

روندو، متاثرین زلزلہ کی بحالی کا عمل ایک ہفتہ بعد بھی شروع نہیں ہو سکا

سکردو(رضاقصیر)روندو وقفے وقفے سے آنے والے زلزلوں میں تقریباََ100سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا 6خاندانوں کو سکردو منتقل کیا گیاایک ہفتہ گزرنے کے باوجود رسکیو کا عمل شروع نہ ہو سکا تفصیلات کے مطابق روند و کے علاقے تلو، تلو بروق، چھماچھو ،ملیار اور گنجی میں گزشتہ ایک ہفتے سے آنے والے زلزلے سے تقریباََ100سے زائد مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے جس میں رہائیشی گھر اور مویشی خانے شامل ہیں ریڈکریسنٹ سوسائیٹی بلتستان کے سکریٹری ممتاز حسین نے میڈیا کو بتایا کہ ریڈکریسنٹ سوسائیٹی کے حالیہ دنوں روندو میں زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 61مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے جبکہ 15مکانات مکمل طور پر تبا ہ ہو گئے ہیں انہوں نے بتایا کہ 6خاندانوں کو سکردو منتقل کیا گیا ہے ان زلزلوں سے روندو تلو ،تلو بروق ،ملیار ،بلامیک اور گنجی سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں ریڈ کریسنٹ سوسائیٹی بہت جلد متاثرہ علاوقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کرے گی سکردو منتقل ہونے والے خاندانوں کو ٹینٹ اور ریلیف کا سامان مہیا کیا گیا ہے تاہم علاقہ مکینوں کے مطابق علاقے میں متاثرہ خاندانوں کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودمحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں اور رمضان المبارک کے مہینے میں متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے رہنے پرمجبور ہیں جبکہ مزید زلزلہ آنے کی صورت میں علاقے میں نقصانات کا خدشہ ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button