تعلیم

بیت المال سکول کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام

Graphic1

گانچھے(حبیب الرحمان) بیت المال سکول گانچھے کے زیر اہتمام جشن آزادی کے مناسبت سے ایک تقریب منعقد ہو ئی جسکے مہمان خصوصی وزیر بلدیات انجنییر محمد اسما عیل جبکہ صدارت کے فرائض سنئیر وزیر محمد جعفر نے انجام دیا۔ اس موقع پر ننھے منھے طلباء نے نعت ،ملی نغمہ اور مختلف خاکہ پیش کر کے سامعین کو محظوظ کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انجنئیر اسماعیل نے کہا کہ دوسرے سکولوں کی نسبت اس سکول کی پرفارمنس زبردست رہی میں اس سکول کی تمام استادوں اور طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ بیت المال سکول پی پی پی کے دور حکومت میں شروع کیا تھا جو آج بھی کامیاب چل رہا ہے۔ اس سکول میں زیادہ تر یتیم اور غریب بچے پڑھتے ہیں انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لئے پچاس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منیجر AKRSP ڈاکٹرثناء اللہ نے کہا کہ بچوں کی حقوق کی حوالے سے AKRSP کے زیر اہتمام ایک پروگرام شروع ہو رہا ہے جو NADRA،LG&RD،انتظامیہ اور ایجوکیشن کی باہمی تعاون سے آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں اور ہماری پہچان اس دھرتی سے ہیں ۔ تقریب سے پرنسپل ڈگری کالج خپلو امحمد عالم، صدر پریس کلب گانچھے زوہیر اسدی،نذیر، اور ڈپٹی ڈائریکٹر بیت المال عبد الرحیم نے بھی خطاب کیا. 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button